جامعہ نسواں السلفیہ تروپتی کرونا سینٹر بنانے کیلئے وقف


آندھرا پردیش حکومت نے ڈاکٹر نوہیرا شیخ  کا شکریہ ادا کیا

  نئی دہلی (پریس ر یلیز) ہندستان کی آزادی کے بعد یہ پہلا اقدام تاریخ کے صفحات میں سنہرے الفاظ میں لکھا جائے گا کہ تروپتی میں قائم جامعہ نسواں السلفیہ جس کی روح رواں اور بانیہ عالمہ ڈاکٹرنوہیرا شیخ ہیں نے مکمل جامعہ کو کووڈ سینٹر کرونا کے مروضوں کیلئے وقف کر دیا ہے۔ چونکہ ابھی فی الحال مدارس میں چٹھیوں کا دور ہے اور جب سے کرونا کا دور شروع ہے اس وقت سے طالبات اپنے گھروں پر مقیم رہ کر آن لائن تعلیم حاصل کر رہی ہیں ایسے میں ایک مدرسہ جامعہ نسواں السلفیہ سے قوم اور ریاست کے ہاتھوں میں مکمل دارالاقامہ مدرسہ جامعہ کو سونپ دینا قابل ستائش قدم مانا جا رہا ہے۔ اس بات کے لئے حکومت آندھرا پردیش نے عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کو شکریہ ادا کرتے ہوئے جامعہ کے اس فراخ دلانہ اقدام کو نہیں بھولنے دیا جائے گا جیسے نیک خواہشات اور سنہرے الفاظ کی ادائیگی کی ہے۔

تفصیل کے مطابق تروپتی کے مقامی ایم ایل اے جناب چیو ریڈی بھاسکر ریڈی نے حکومت آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ کی جانب سے اس بات کی اپیل کی تھی کہ چونکہ ملک بھر میں کرونا سونامی کا قہر وبا بن کر لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ہزاروں کی تعداد میں افراد ہر روز فوت ہو رہے ہیں، جس کے پاداش میں جامعہ نسواں السلفیہ کو جو آندھرا پردیش کی دس بڑی منظم اور تمام سہولیات سے مزین عمارتوں میں سے ایک ہے کو کوڈ سینٹر کیلئے عارضی وقف کرنے کی اپیل کی تھی، جس بات کو عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے قبول کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت کیلئے جامعہ کو وقف کر دیا ہے۔
 
واضح رہے کہ جامعہ نسواں السلفیہ میں مکمل ڈھائی سو بیڈ کا فوری انتظام عمل میں لایا گیا ہے۔ جس میں سے سو بیڈ آکسیزن سے مزین ہونگے۔ اور دس بیڈ ایمر جنسی یارڈ کے لئے وینٹی لیٹر آلات سے مزین کئے گئے ہیں، اسی طرح سے دیگر طرح کی سہولیات کے لئے حکومت آندھرا پردیش مکمل طریقے سے مستعد اور چاق وچوبند دکھائی دے رہی ہے۔ حکومت آندھر ا پردیش نے تمام ضروری اقدامات عمل میں لانے شروع کر دئے ہیں۔
 
عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی طرف سے اپنے قائم کردہ جامعہ نسواں السلفیہ کو قوم کے نام کرونا مریضوں کے لئے وقف کردینے کو آندھرا پردیش کی لوکل میڈیا اور عوام قابل ستائش قدم مان رہی ہے۔ اسی طرح سے تمام ذی ثروت اور حیثیت افراد کو آگے آنا چاہئے جس سے عوام کی زندگیاں بچائی جا سکے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس کار خیر اور ملک و قوم کے لئے بڑی خدمت کے عوض عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ اور تمام ہیرا گروپ آف کمپنیز کو بہتر بدلہ عنایت فرمائے۔ اور کرونا وبا میں لوگوں کی زندگیوں کو بچانے کا ذریعہ ثابت ہوں۔