نئی دہلی 18فروری (ایس ایم نیوز)راجدھانی میں بجلی سپلائی کر رہی ٹاٹا پاور کمپنی نے بقایہ ادائیگی کے تئیں صارفین کو بیدار کرنے اور ڈجیٹل ادائیگی کو بڑھاوا دینے کے لئے صارفین کے لئے ’پے بل اور بل اسکیم‘ خصوصی ایوارڈ منصوبہ کا اعلان کیا ہے ۔اس منصوبہ میں وہی گھریلو صارفین حصہ لے سکیں گے ،جن کے اوپر 31مارچ 2020 تک کوئی بقایہ بل نہیں ہے اور ان کا کنیکشن ویٹ 11کے وی تک یا پھر اس سے کم ہے۔ایوارڈ اسکیم کا ڈرا آن لائن نکالا جائے گا اور ونرس کو ایس ایم ایس کے ذریعہ جانکاری دی جائے گی ۔کمپنی کی طرف سے ایوارڈ کے طور ونر صارفین کو ایل ای ڈی ٹی وی ،ایئر اینڈ واٹر پیوری فائر ،موبائل فون اور 10ہزار روپے تک کا پے ٹی ایم کیش بیک بھی دیا جائے گا۔کمپنی کے سی ای او گنیش شری واستو نے ایوارڈ منصوبہ کے بارے میں تفصیلی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ نئے نئے منصوبوں کے ذریعہ صارفین سے جڑتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس اسکیم سے اچھے ٹریک رکارڈ والے صارفین کو فائدہ ملے گا ۔انہیں امید ہے کہ اس اسکیم میں زیادہ سے زیادہ گھریلوصارفین حصہ لیں گے اور یہ ایوارڈ اسکیم کامیاب ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ صارفین ڈجیٹل ادائیگی کریں اور کمپنی کے منصوبوں کا فائدہ اٹھائیں ۔انہوں نے بتایا اسکیم پوری ہونے کے بعد ڈرا نکالا جائے گا۔ونرصارفین کی لسٹ کمپنی کی ویب سائٹ پر بھی ڈالی جائے گی۔
بجلی کمپنی ٹاٹا نے صارفین میں بیداری پھیلانے کےلئےشروع کی ایوارڈ اسکیم