ہنرہاٹ" کےذریعہ پچھلے3 برسوں میں تقریبا 3 لاکھ کاریگروں،خانساماﺅں کوروزگاراورروزگارکےمواقع فراہم کیےگئے:مختارعباس نقوی "


 انڈیا گیٹ لان ، راج پتھ ، نئی دہلی میں منعقدہ "ہنر ہاٹ" کا افتتاح 
 نئی دہلی ، 13 فروری 2020: مرکزی وزیر ریلوے اور تجارت اور صنعت ، پیو ش گو ئل؛ اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی اور وزیر شہری ترقی (آزاد ا نہ چارج) ہردیپ سنگھ پوری نے اقلیتی وزارت کے ذرےعہ لگائے گئے 20 ویں "ہنر ہاٹ" کا افتتاح آج انڈیا گےٹ لان ، راج پتھ ، نئی دہلی میں کیا۔"کوشل کو کام" کے مرکزی خیال پر مبنی ، اس 'ہنر ہاٹ' کا انعقاد 13 فروری سے 23 فروری 2020 تک کیا جارہا ہے جس میں ملک بھر سے "ماسٹر آف آرٹ"، کاریگر ، شیف حصہ لے رہے ہیں جس میں 50 فیصد سے زیادہ خواتین کاریگر شامل ہیں۔اس موقع پر،راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ اور کلچرل ریلیشنز برائے ہندوستانی کاونسل کے صدر ڈاکٹر ونے سہسر ابُد ّھے ؛ مرکزی وزارت اقلیتی امور کے سکریٹری شری پرمودکمار داس ، مختلف ممالک کے سفارتکار وزارت اقلیتی امور اوردےگر وزارت کے سینئر عہدیدار او ر ملک و غےرممالک سے دیگر معززین بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر، جناب پیوش گوئل نے کہا کہ "ہنر ہاٹ" ملکی اور بین الاقوامی شناخت کے ساتھ ملک کے روایتی ورثے کو ملکای و غےر ملکای سطہ پر پہچان مل رہی ہے۔ اگر کوئی ہندوستان کی ثقافت کی جھلک دیکھنا چا ہے تو اس ُکو "ہنر ہاٹ" ضرور دےکھنا چاہئے۔ گوئل نے کہا کہ "ہنر ہاٹ" نے بہت سے معدوم فوُن اور ہنر کو زندہ کیا ہے۔



"ہنر ہاٹ" ملک بھر میں کاریگروں کو موقع اور مارکیٹ کی فراہمی کے لئے ایک مضبوط مہم ہے۔ وزارت تجارت و صنعت؛ وزارت اقلیتی امور اور ٹر بےو نل افےر س کی وزارت دیسی " ہنر کے استاد" اور کاریگروں کو قومی اور بین الاقوامی مارکیٹ کی فراہمی کے لئے ہم آہنگی سے کام کرے گی۔جناب ونے سہسر ابُد  ّھے نے کہا کہ اقلیتی امور کی وزارت " کوشل کو کام کام " کے مشن کو مستحکم کرنے کے لئے اہم اقدام کررہی ہے۔ ہندوستانی کونسل برائے ثقافتی تعلقات کے معاملے میں اقلیتی امور کی وزارت کے ساتھ کام کرے گی۔ نقوی نے آج یہاں کہا کہ "ہنر ہاٹ " ملک بھر میں دستکاروں ، شلپ کاروں ،خانسا ماﺅں "کو بااختیار بنانے" کا "میگا مشن" ثابت ہورہا ہے۔ نقوی نے کہا کہ اقلیتی امور کی مرکزی وزارت ، وزیر اعظم نریندر مودی جی کے‘ ملک کی میراث کو موقع اورمارکیٹ فراہم کرنے کے لئے " ڈریم پروجےکٹ " کو مضبوط کررہی ہیں۔مرکزی وزارت اقلیتی امور ملک کے کونے کونے کے ہنر مند لوگوں کے شاندار ورثے کو محفوظ رکھنے اور انہیں قومی و بین الاقوامی مارکےٹ فراہم کرنے کا تاریخی کام انجام دے رہی ہے۔



  نقوی نے کہا کہ "ہنر ہاٹ" کے ذرےعہ پچھلے 3 برسوں میں تقریبا 3 لاکھ کاریگروں ،خانسا ماﺅں کو روزگار اور روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔ ان میں ملک بھر سے خواتین کاریگروں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔اس سے قبل دہلی ، ممبئی ، پریاگ ر اج ، لکھنو، جے پور ، احمد آباد ، حیدرآباد ، پڈوچیری ، اندور وغیرہ جیسی جگہوں پر "ہنر ہاٹ" منعقد کئے جا چکے ہےں ۔ اگلا "ہنرہاٹ" رانچی (29 فروری سے 8 مارچ 2020) ، چندی گڑھ میں (13 مارچ سے 22 مارچ 2020 ) تک منعقد کےا جائے گا ۔ آنے والے دنوں میں گروگرام ، بنگلورو ، چنئی ، کولکا تہ ، دہرادون ، پٹنہ ، بھوپال ، ناگپور ، رائے پور ، پڈوچیری ، امرتسر ، جموں ، شملہ ، گوا ، کوچی ، گوہاٹی ، بھوبنیشور ، اجمیر وغیرہ میں "ہنرہاٹ" کا انعقاد کیا جائے گا۔



 نئی دہلی میں منعقد ہونے والے "ہنر ہاٹ" میں 250 سے زائد اسٹالز لگائے گئے ہیں جس میں ملک بھر سے دستکار- شلپ کار ، باورچی حضر ات حصہ لے رہے ہیں ، جوملک کے کونے کونے سے شاندار دیسی دستکاری اور ہینڈلوم مصنوعات اپنے ساتھ لائیں گے۔ . غیر معمولی دیسی مصنوعات کی تیاری میں ہراےک کاری گر‘ دستکار کے ساتھ سےنکڑوں لوگ شامل ہوتے ہےں ۔ مختلف ریاستوں کے روایتی لذےذ پکو ان اپنی اشتہا انگےز خوشبوﺅں کو "باورچی خانے" میں بکھےر ےں گے۔ اس کے علاوہ ، روزانہ کے ثقافتی پروگرام لوگوں کی اصل توجہ کے مراکز ہوں گے۔