اپنے کنبہ کے ساتھ عام آدمی پارٹی میں شامل ،شعیب اپنے ساتھ بیٹے آل محمد اقبال اور جامع مسجد میونسپل وارڈ سے کونسلر سلطانہ آباد کو بھی پارٹی میں شامل، موجودہ ممبر اسمبلی عاصم احمد خان گانگریس پارٹی میں شامل ہو سکتے ہیں
نئی دہلی،09جنوری(سیاسی منظر نیوز) دہلی میں قداور مسلم لیڈر کے طور پر اپنی پہچان بنانے والے اوردہلی اسمبلی کے سابق ڈپٹی آ سپیکر ر شعیب اقبال نے آم آدمی پارٹی کا دامن تھام لیا ہے۔ وہ اپنے ساتھ اپنے بیٹے آل محمد اقبال آور جامع مسجد میونسپل وارڈ سے کونسلر سلطانہ آباد کو بھی لے کر گئے ہیں۔ شعیب اقبال کے عام آدمی پارٹی میں جانے سے جہاں کانگریس پارٹی کو زبردست دھچکا لگا ہے وہیں عام آدمی پارٹی کو اس کا بڑا فائدہ آنے والے انتخابات میں ملنے والا ہے۔ دہلی اسمبلی کے انتخابات کے لیے 8فروری کو پولنگ ہونی ہے اور 11فروری کو نتائج کا اعلان ہوگا۔ شعیب اقبال نے پچھلے الیکشن میں کانگریس پارٹی کے ٹکٹ سے اپنی قسمت آزمائی تھی جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ان کے سامنے عام آدمی پارٹی کے عاصم احمد خان کامیاب ہوئے تھے اور انہیں کابینہ میں بھی جگہ ملی تھی۔
شعیب اقبال کے عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے کی وجہ سے پارٹی کو دہلی اسمبلی کے آئندہ ہونے والے انتخابات میں کافی فائدہ ہونے والا ہے کیونکہ شعیب اقبال کی دہلی کے عام مسلمانوں میں کافی اچھی پکڑ ہے۔ دہلی میں 18 فیصد مسلمانوں کی آبادی ہے، اسمبلی کی70 سیٹوں میں سے کئی ایسی اسمبلی کی سیٹیں موجود ہیں جہاں پر مسلمانوں کی آبادی کافی اچھی خاصی ہے اور ان اسمبلی کی سیٹوں پر مسلمان اہم رول ادا کرتے رہے ہیں۔شعیب اقبال کے پارٹی میں آنے سے عام آدمی پارٹی اور مسلمانوں کو لے کر جو باتیں کی جا رہی تھی اس پر بھی بریک لگ گیا ہے، گزشتہ دنوں شعیب کی طرف سے این آر سی ،سی اے اے اور این پی آر وغیرہ کو لیکر جامع مسجد پر مظاہر ے وغیرہ کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں بڑی تعداد میں مسلمانوں نے حصہ لیا تھا ۔شعیب اقبال کی وجہ سے مسلم اکثریتی حلقوں میں عام آدمی پارٹی کو جو کمزوری محسوس ہو رہی تھی وہ بھی اب دور ہو جائے گی۔ شعیب کو عام آدمی پارٹی میں شامل کرانے میں بلی ماران اسمبلی حلقے سے ممبر اسمبلی اور وزیر عمران حسین اور دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین اور اوکھلا سے ممبر اسمبلی امانت اللہ خان نے اہم رول ادا کیا ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی کے ٹوئٹر ہینڈل پر جو تصویر شیئر کی گئی ہے اس میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کے ساتھ ساتھ امانت اللہ خان بھی نظر آ رہے ہیں، شعیب کے پارٹی میں آنے سے یہ بات تو بالکل صاف ہو گئی ہے کی پارٹی کی طرف سے مٹیا محل اسمبلی حلقے سے انہیں ہی امیدوار بنایا جائے گا ،لیکن یہ بھی صاف ہوگیا ہے کی مٹیا محل اسمبلی حلقے سے پارٹی کے موجودہ ممبر اسمبلی اور د ہلی حج کمیٹی کے چیئرمین عاصم احمد خان کا ٹکٹ کٹ گیا ہے اور یہ بھی خبر آ رہی ہے کہ عاصم احمد خان گانگریس پارٹی میں شامل ہو سکتے ہیں وہ گانگریس کے ٹکٹ سے مٹیا محل اسمبلی حلقے سے انتخاب بھی لڑ سکتے ہیں۔ عاصم بھی گانگریس چھوڑ کر عام آدمی پارٹی میں شامل ہوے تھے۔
شعیب اقبال نے پارٹی بدلنے کی اپنی راوایت رکھی برقرار