شہریت قانون کے خلاف جنوبی دہلی میں پرتشدد احتجاج ، 3 بسیں آگ کے حوالے


نئی دہلی 15،دسمبر(سیاسی منظر نیوز) اتوار کے روز جامعہ ملیہ اسلامیہ میں شہریت قانون پر احتجاج کیا گیا۔ پچھلے تین دن سے طلبا ترمیم شدہ شہریت قانون (سی اے بی) کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔ طلبا جامعہ سے پارلیمنٹ جانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن پولیس نے انہیں اب تک آگے بڑھنے نہیں دیا۔ اتوار کے روز ، مظاہرین تشدد پر اتر آئے اور سرائے جولینہ میں 3 بسوں کو آگ لگا دی۔ آگ بجھانے کے لئے محکمہ فائر کی چار گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں لیکن مظاہرین نے فائر انجن میں توڑ پھوڑ کی جس میں ایک فائر مین زخمی ہوگیا۔


دہلی ٹریفک پولیس نے ٹویٹ کرکے بتایا ہے کہ احتجاج کی وجہ سے اوکھلا انڈر پاس سے سریتا وہار تک کا راستہ بند کردیا گیا ہے۔



جمعہ کے روز ، یونیورسٹی کیمپس میں جب مظاہرین اور پولیس آپس میں متنازعہ نظرثانی شدہ شہریت قانون کے خلاف احتجاج درج کرنے کے لئے پارلیمنٹکی طرف کوچ کر ہے تھے۔