غیر قانونی طریقہ سے ای رکشا چارج کرنے پر عدالت سے ملی سزا


 لوگ چوری کرکے بجلی سپلائی میں رکاوٹیں پیدا رکر تے ہیں : گنیش سرینواسن 
نئی دہلی :6 دسمبر (سیاسی منظر نیوز )ٹا ٹا پاور کے صارف کے طور پر جہانگیر پوری کے ایک شخص کے ذریعہ غیر قانونی طریقہ سے بجلی چوری کرتے ہوئے ای رکشہ چارج کرانے کے معاملے میں فیصلہ دیتے ہوئے مجرم منوج ولد منیش کمار پر روہنی بجلی عدالت نے توانائی ایکٹ 2003 کی دفعہ 135 کے تحت مجرم مانتے ہوئے 8 لاکھ 99 ہزار روپے کی خطیر رقم کا جرمانہ لگا دیا ہے ساتھ ہی 6 ماہ کی سزا بھی سنائی گئی ہے ۔ ایڈیشنل سیشن جج سنیل کمار کی عدالت نے اس جر مانے کے علاوہ 10 ہزار روپے کا الگ سے بھی جرمانہ عائد کیا ہے ۔ عدالت نے اس بابت پر تنقید بھی کی کہ اس سزا کوایک مثال کے طور پر دیکھا جائے ۔ اس کیس میں بتایا جاتا ہے کہ وہ 250 واٹ کی طاقت والے 19 ای رکشوں کی روزانہ چارجنگ کیا کرتا تھا ۔اس بابت پر نو واردسی ای شری گنیش شرینواسن کا کہنا ھا کہ بجلی کمپنی اپنی جانب سے مکمل طور پر بہترین خدمات انجام دینے کی کوشش کر رہی ہے لیکن کچھ لوگ چوری کر کے پوری طرح سے کی جانے والی بجلی سپلائی میں رکاوٹیں پیدا رکر تے ہیں ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ بجلی چوری کرنے والوں کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ چوری کے بجائے جائز طریقہ سے بجلی کا کنکشن لیں تاکہ عمدہ طریقہ سے دیگر بجلی صارفین کے لئے بہتر خدمت انجام دی جاسکیں ۔