گیرراج سنگھ نے بیگوسرائے میں اڑایا ڈرون ، لوگوں نےکہا کہ پاکستان میں گرادو بم


ڈرون اڑانے کے دوران ، گیرراج سنگھ کے ساتھ بیٹھے ایک شخص نے طنز کیا کہ مرکزی وزیر بم گرانے کی تربیت حاصل کررہے ہیں۔ ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد ، گریراج سنگھ کو ٹرول کیا جانے لگا۔


 بیگوسرائے، 16نومبر(ایس ایم نیوز)مرکزی وزیر گیرراج سنگھ ، جو اکثر اپنے بیانات کیوجہ سے سرخیوں میںرہتے ہیں ،انہوں نے ہفتہ کے روز بہار میں اپنے پارلیمانی حلقہ بیگوسرائے میں پہلی بار ڈرون طیارہ اڑایا۔ سنگھ نے ویڈیو ٹویٹ کرکے اس کے بارے میں معلومات دیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے جب انہوں نے ڈرون طیارہ اڑایا۔ ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ مرکزی وزیر ڈرون کو بہت ہی موثر انداز میں اڑارہے ہیں۔
اس دوران ، گیرراج سنگھ کے ساتھ بیٹھے ایک شخص نے طنز کیا کہ مرکزی وزیر بم گرانے کی تربیت حاصل کررہے ہیں۔ ڈرون اڑانے کی ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد ، گریراج سنگھ کی ٹرولنگ شروع ہوگئی ہے۔ مسٹر سنہا نامی صارف نے لکھا ، "اگر پاکستان سرحد پر ہوتے توادھر ہلچل پیدا ہوجاتی۔" اندیر سنگھ سولنکی نے لکھا ، "بہت زوردار جناب ، صرف ایک بار ، پاکستان پر واقعتا ایک بڑا ڈرون بم اڑا دیں۔"
سندیپ شنکر نے لکھا ، " دادا ڈرون اڑانے کے دورا ن پو رے پاکستان کونہیں اڑا دینا۔" پرکاش راج نے لکھا ، 'واہ دادا۔ دو چار میزائلیں داغ دو پورے پاکستان میں ، یہاں تک کہ پاکستان میں۔ بتادیںکہ گریراج سنگھ ہفتے کے روز بیگوسرا ئے میں تھے۔ یہاں وہ شام گئے دیر سے بیگوسرائے مرکزی بازار گئے، راہگیروں ، رکشہ چلانے والوں ، اور دیگر افراد سے مل کر ان کا حال چال جانا۔