ممبئی ،11نومبر (یو این آئی )مہارشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے آج یہاں شیوسینا کی جانب سے حکومت سازی کے لئے دو دنوں کی مہلت دینے سے انکار کر دیا اپنے اس فیصلے کے بعد گورنر نے ریاست میں تیسری سب سے بڑی سیاسی جماعت راشٹروادی کانگریس پارٹی کے اراکین اسمبلی کو گورنر ہاوس میں مدعو کیا ہے ۔
شیوسینا اراکین اسمبلی کے ایک وفد نے آج یہاں آدتیہ ٹھاکرے کی سربراہی میں ریاستی گورنر سے ملاقات کی اور حکومت سازی کا دعوی پیش کیا ۔لیکن یہ اراکین اسمبلی جن سیاسی جماعتوں کی انہیں حمایت حاصل ہے اس کا کوئی خط گورنر کو نہیں دے سکے البتہ سینا اراکین اسمبلی نے گورنر سے تین دنوں کا وقت مانگا تا کہ اس درمیان راشٹروادی کانگریس اور کانگریس سمیت دیگر سیاسی پارٹیوں کی جانب سے شیوسینا کو دی جانے والی حمایت کا خط وہ گورنر کو پیش کر سکیں ۔
راج بھون سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گورنر نے سینا کو تین دنوں کا وقت دینے سے انکار کر دیا اور اس کے بعد این سی پی اراکین کو گورنر ہاوس میں بلایا ہے ۔
آدتیہ ٹھاکرے نے اخبار نویسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل شام بی جے پی کی جانب سے حکومت سازی کے دعوے سے دستبردار ہونے کے بعد گورنر نے شیوسینا کو 24گھنٹے کی مہلت دی تھی اور حکومت سازی کا دعوی پیش کرنے کی ہدایت دی تھی ۔
گورنر کی اسی ہدایت پر آج سینا اراکین اسمبلی گورنر سے ملاقات کی اور انہیں اس بات سے مطلع کیا کہ شیوسینا دیگر سیاسی پارٹیوں کے ہمراہ مل کر حکومت تشکیل دے گی نیز ان کی حمایت حاصل کرنے کا خط پیش کرنے کیلئے سینا نے وقت طلب کیا جسے گورنر نے مسترد کر دیا لیکن گورنر نے شیوسینا کے حکومت سازی کے دعوے کو خارج نہیں کیا ہے ۔
اسی درمیان این سی پی لیڈر اجیت پوار نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ شیوسینا کے وفد کی گورنر سے ملاقات کے بعد رات ساڑھے آٹھ بجے انہیں گورنر ہاوس سے ایک ٹیلیفون موصول ہوا اور انہیں گورنر ہاوس طلب کیا گیا ہے۔
اجیت پوار نےمزید بتلایا کہ ملاقات کی نوعیت کیا ہے اس سے وہ لاعلم ہیں لیکن ملاقات کرنے کے بعد ہی وہ یہ بتلا پائیں گے کہ اس
گورنر نے شیو سینا کو حکومت بنانے کا وقت دینے سے انکارکیا
ممبئی، 11 نومبر (یواین آئی) شیو سینا صدر اودھو ٹھاکرے کے بیٹے اور رکن اسمبلی آدتیہ ٹھاکرے نے کہا ہے کہ انہوں نے حکومت بنانے کا دعوی پیش کرنے کے لئے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے 48 گھنٹے کا اور وقت مانگا تھا جس سے انہوں نے انکار کر دیا۔
مسٹر ٹھاکرے نے شیو سینا کے سینئر لیڈر سبھاش دیسائی اور ایکناتھ شندے کی موجودگی میں صحافیوں کو بتایا، "ہماری کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ ہمیں صرف گورنر کی جانب سے کل شام ساڑھے سات بجے پیغام ملا کہ کیا شیو سینا حکومت بنانے کی خواہش مند ہے اور اس کے لئے انہوں نے ہمیں آج شام ساڑھے سات بجے تک کا وقت دیا تھا جو کافی نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت بنانے کا دعوی پیش کر دیا ہے لیکن اب بھی ہماری کانگریس اوراین سی پی سے بات چیت جاری ہے۔ خبرہے کہ این سی پی سربراہ شرد پوار کانگریس سے حمایت کے لئے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی سے رابطے میں ہیں۔ لیکن کانگریس نے ابھی تک اپنے پتے نہیں کھولے ہیں۔
گورنر نے این سی پی کو ملاقات کے لیے بلایا
ممبئی، 11 نومبر (یواین آئی) مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے آج نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کو رات میں ملاقات کے لیے مدعو کیا ہے۔پارٹی کے سینئر لیڈر اجیت پوار نے کہا کہ گورنر نے انہیں ملاقات کے لئے مدعو کیا ہے۔مسٹر پوار نے کہا کہ گورنر نے فون کر کے ملاقات کے لئے مدعو کیا۔وہ چھگن بھجبل سمیت کچھ دیگر سینئر رہنماؤں کے ساتھ گورنر سے ملنے کے لئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیکن مجھے ابھی تک یہ نہیں پتہ چلا کہ گورنر نے کیوں مدعو کیا ہے۔
مہاراشٹر میں حکومت بنانے پر این سی پی سے بات کریں گے : کانگریس
نئی دہلی، 11 نومبر (یواین آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ پارٹی صدر سونیا گاندھی نے مہاراشٹر میں حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار سے بات کی اور کہا کہ آگے کی حکمت عملی پر این سی پی سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ محترمہ گاندھی کی صدارت میں پیر کی صبح کانگریس کی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں مہاراشٹر میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ورکنگ کمیٹی میں میٹنگ کے بعد پارٹی کی مہاراشٹر یونٹ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد میں کانگریس صدر نے مسٹر پوار سے بات چیت کی۔مسٹر وینو گوپال نے کہا کہ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے بعد حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں وہاں کے سیاسی حالات پر پارٹی مسلسل نظر رکھ رہی ہے اور اب آگے کی حکمت عملی پر این سی پی سے بات چیت کی جائے گی۔
خبروں میں کہا جا رہا ہے کہ شیو سینا سربراہ اودھو ٹھاکرے اور محترمہ گاندھی کے درمیان آج فون پر بات چیت ہوئی ہے۔ صبح شیو سینا لیڈر اروند ساونت نے مرکزی کابینہ سے یہ کہتے ہوئے استعفی دیا ہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان پیدا ہوئی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ان کا حکومت میں بنے رہنا مناسب نہیں ہے۔