بابری مسجد ملکیت معاملہ، سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے:مختار عباس نقوی


دہائیوں پرانے ایودھیا کےبابری مسجد ملکیت معاملہ نمٹانے کے لئے سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ ہم سب کو اسے پوری دل سے قبول کرنا چاہئے اور اس کا احترام کرنا چاہئے۔ یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے ملک میں اتحاد ، ہم آہنگی اور بھائی چارے کو مستحکم بنائیں۔
یہ فیصلہ عدالتی طریقہ کار میں عوام کے یقین کو مزید مضبوط کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے ہزاروں سال پرانے بھائی چارے کے جذبے کے مطابق ہم 130 کروڑ ہندوستانیوں کو امن اور صبر کا ثبوت دینا ہے۔ ہندوستان کے پرامن بقائے باہمی کی وراثت کے جذبے کا ثبوت دینا ہے۔اس سے قبل سپریم کورٹ کی آئینی بنچ نے پانچ سو سال سے زیادہ پرانے اجودھیا رام جنم بھومی تنازعہ میں سنیچر کے روز متفقہ طور پر تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے مکمل 2.77 ایکڑ متنازعہ اراضی شری رام جنم بھومی نیاس کو سونپنے اور سنی وقف بورڈ کو مسجد کی تعمیر کےلئے اجودھیا میں ہی مناسب مقام پر پانچ ایکڑ زمین دینے کا فیصلہ سنایا۔