کولکتہ ،22 نومبر / مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں جمعہ سے کھیلے جانے والے تاریخی کرکٹ ٹیسٹ میچ کا افتتاح کرنے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ صبح یہاں نیتا جی سبھاش چندر بوس ہوائی اڈے پہنچ گئی ہیں۔
ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سوربھ گانگولی نے ہوائی اڈے پر محترمہ حسینہ کا استقبال کیا۔
بی سی سی آئی کے صدر سوربھ گانگولی نے دونوں ٹیموں کے بیچ دن رات کے ٹیسٹ میچ کی رضامندی دینے کے بعد یہ قدم اٹھایا ہے۔
گلابی گیند سے ایڈن گارڈن میں کھیلے جانے والے دن رات کے ٹیسٹ میچ میں سابق کرکٹر سنیل گواسکر، کپل دیو، سچن تندولکر سمیت کئی اہم کرکٹ کھلاڑیوں کے ساتھ فوج کے پیراٹروپر میدان کے اوپر سے اُڑان بھر کر اس تاریخی میچ کے گواہ بنیں گے۔پیراٹروپر دونوں ممالک کے کپتانوں کو ٹاس سے پہلے گلابی گیند بھی سونپیں گے۔
اس کے بعد محترمہ حسینہ اور ممتا بنرجی روایتی ایڈن بیل بجا کر میچ کا افتتاح کریں گی۔
شیخ حسینہ تاریخی ٹیسٹ میچ دیکھنے کولکتہ پہنچیں