اجودھیا سے نکلی رام بارات جانئے کہاں کہا ں سےہوکرگزرے گی


اجودھیا:21 نومبر(ایس ایم نیوز)وشوہندو پریشد کی رام بارات آج کارسیوک پورم سے پورے دھوم دھام کے ساتھ نکلی جو نیپال کے جنکپور تک جائےگی۔
تین دسمبر کو رام بارات جنکپور سے اجودھیا واپس آئے گی۔ اجودھیا سے آج روانہ ہوئی رام بارات 28 نومبر کو نیپال کے جنکپور پہنچے گی۔ اجودھیا سے نیپال تک راستے میں رام سے جڑے تمام مقامات پر بارات کا قیا م ہوگا۔اس کے بعد یکم دسمبر کو'سیتا' کی'بھگوان رام' سے شادی ہوگی۔جنکپور میں دو دسمبر کو 'رام کلیوا' ہوگا۔ اس کے بعد تین دسمبر کو رام بارات اجودھیا کے لئے روانہ ہوگی۔ وشو ہندو پریشد ہر پانچ سال پر 'رام کی شادی' کی تقریب کا انعقاد کرتا ہے۔
بارات اجودھیا سے امبیڈکر نگر، غازی پور، بکسر، آرا، پٹنہ، مظفر پور، سیتا مڑھی، بارو پٹی کمتول مدھوبنی،بارو پٹی مدھوا پور مٹیانی ہوکر جنکپور پہنچے گی۔ جنکپور میں 'تلک اتسو' کے بعد اگلے دن مڈھ کور ہوتے ہوئے 28 نومبر کو جنکپور پہنچے گی۔