رام ولاس پاسوان کی رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ، فوری طور پر استعفیٰ دے دیں : سنجے سنگھ 


کیجریوال کی محنت سے پارلیمنٹ میں غیر منظور شدہ کالونیوں کا بل لا رہی ہے بی جے پی
ایاز احمد خان 
نئی دہلی21 نومبر( ایس ایم نیوز) عام آدمی پارٹی اور وزیر اعلی اروند کیجریوال کے غیر منظور شدہ کالونیوں پر دباو کی مسلسل محنت دکھائی دے رہی ہے۔ بدھ کے روز مرکزی کابینہ نے غیر منظور شدہ کالونیوں کو باقاعدہ بنانے کے بل کو منظوری دے دی ہے۔ اب امکان ہے کہ سردیوں کے اجلاس میں اس کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے۔ یہ کہنا ہے عام آدمی پارٹی کے قد آور لیڈر او ر ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ کا۔ عاپ پارٹی کے صدر دفتر میں اخبار نویسوں سے گفتگو رکرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی ۔ عام آدمی پارٹی کے دہلی انچارج اور ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ 2 نومبر 2015 کو دہلی حکومت نے مرکز کی بی جے پی حکومت کو غیر منظور شدہ کالونیوں کو باقاعدہ بنانے کے لئے کابینہ کا فیصلہ ارسال کیا تھا۔ بی جے پی پانچ سال خاموش رہی۔ موسم سرما اجلاس میں لائے جانے والے 27 بلوں میں غیر منظور شدہ کالونیوں کو باقاعدہ بنانے کا کوئی بل نہیں تھا۔ اس کے بعد عام آدمی پارٹی نے بدھ کے روز پارلیمنٹ کے باہر گاندھی کے مجسمے کے سامنے مظاہرہ کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس اجلاس میں بل لایا جائے۔ تبھی دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اس سیشن میں بل لانے کے لئے مرکزی حکومت پر مستقل دباو ¿ ڈالا۔ جس کے بعد بی جے پی حکومت کو جھکنا پڑا۔ بدھ کی شام مودی کابینہ نے اس بل کو منظوری دے دی۔ سنجے سنگھ نے کہا کہ اگرچہ عوام کو اب بھی اعتماد نہیں ہے۔ اعتماد تب ہی ہوگا جب ان کے ہاتھ میں رجسٹری ہوگی۔ بی جے پی کو غیر قانونی کالونیوں کو باقاعدہ بنانے کے لئے فوری طور پر بل پاس کرنا چاہئے۔ا س موقع پر سنجے سنگھ نے یہ بھی کہا کہ رام ولاس پاسوان کو دہلی میں پانی کی پاکیزگی کے معاملے پر جھوٹ پھیلانے اور دہلی کے عوام کو دھوکہ دینے کے لئے فوری طور پر استعفی دیدینا چاہئے۔ وہ آئینی عہدے پر فائز ہیں۔ اس طرح کی سازش اور ملوث ہونا آئینی عہدے پر بیٹھے شخص کے مطابق نہیں ہے۔ سنجے سنگھ نے آلودہ پانی کی بی آئی ایس رپورٹ پر میڈیا میں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پانی کے نمونے لینے کی فہرست میں دیپک کمار رائے کا بھی نام ہے۔ جبکہ دیپک کا کہنا ہے کہ اس کے اپنے گھر سے پانی کا نمونہ نہیں لیا گیا ہے اور وہ نہیں جانتا ہے کہ پانی کا نمونہ لینے والے لوگوں کی فہرست میں اس کا نام کیسے آیا۔ اس کا پتہ رام ولاس پاسوان کے گھر اور کرشی بھون میں ہے۔ جبکہ دہلی جل بورڈ کا پانی دونوں جگہوں پر نہیں جاتا ہے۔ این ڈی ایم سی دونوں جگہوں پر پانی کی فراہمی کرتا ہے ، جس پر بی جے پی کا راج ہے، مرکزی حکومت نے اروند کیجریوال اور دہلی حکومت کو بدنام کرنے کی سازش کرتے ہوئے بی جے پی کو بے نقاب کردیا۔ سنجے سنگھ نے کہا کہ رام ولاس پاسوان کو آگے آکر پوری سازش کو بے نقاب کرنا چاہئے۔ انہیں بتانا چاہئے کہ انہوں نے یہ کام بی جے پی کے اشارے پر کیا ہے یا ناگپور کے اشارے پر کیا ہے۔