مدرسہ عائشہ صدیقہ، گرلس اسکول میں طالبات کو بیگ تقسیم 


بلرامپور29نومبر (ایس ایم نیوز)بچوں میں تعلیم کے تئیں دلچسپی اور شوق پیدا کر نے کےلئے حکومت کی جانب سے سرو سکشا ابھیان چلا یا گیا ہے ۔اسی کڑی میں اتر پردیش کے ضلع بلرام پور میں واقع مدرسہ عائشہ صدیقہ، گرلس اسکول اونرہوا،پوسٹ د ھوائی بلرام پورمیںسرو سکشا ابھیان کے تحت مدرسہ میں کلاس اول سے کلاس 8 ویں تک کی طالبات کو مفت اسکول بیگ تقسیم کئے گئے ۔ جس سے مدرسہ ،اسکول کی طالبات میں بیحد خوشی پا ئی گئی ۔ 



اس موقع پربانی مدرسہ و پرنسپل مدرسہ مولانا عبدالعلیم مدنی , مولاناشمس الدین, مولاناامتیاز احمد, مولانامحبوب عالم,ماسٹرمحمد خالد ودیگر اہل قریہ اور کثیر تعداد میں طالبات موجود تھے ۔اسکول پرنسپل مو لانا عبدالعلیم مدنی نے بچیوں کو نئے بستے دیتے ہوئے انہیں تعلیم حاصل پر خاص تو جہ دینے اور اپنے چھوٹوں کو تعلیم دینے پر زور دیا ۔ انہوںںے کہاکہ جو تعلیم آپ حاصل کر رہی ہیں اس کو دوسرے بچوں تک پہنچا نا اور ان میں تعلیم کا شوق پیدا کرنا بھی اپنی ذمہ داری سمجھیں ، تا کہ وہ بھی آپ کی طرح تعلیم یا فتہ ہوں ۔