نئی دہلی، 18 نومبر (یواین آئی) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ اور مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی شرد پوار نے پیر کے روز کہا کہ ریاست میں نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں ان سے نہیں بلکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور شیوسینا سے پوچھا جانا چاہئے۔
دارالحکومت آئے مسٹر پوار نے یہاں میڈیا سے بات چیت میں مہاراشٹر میں نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں پوچھے گئے سوالات پر پارٹی کی حکمت عملی کا انکشاف نہیں کیا اور کہا کہ اس سلسلے میں ان سے پوچھنے کے بجائے "بی جے پی اور شیوسینا سے پوچھو۔
مہاراشٹر میں گزشتہ مہینے ختم ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی اور شیوسینا نے مل کر الیکشن لڑا تھا۔
مہاراشٹر میں حکومت سازی پر بی جے پی-شیو سینا سے پوچھو: شرد پوار