گرو نانک دیو جی کے 550 واںیوم پیدائش پر مسلمانوں نے کیا لنگر تقسیم
نئی دہلی :12 نومبر (ایس ایم نیوز) سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک دیوجی کا 550 واں یوم پیدائش دنیا بھر میں تزک و احتشام کے ساتھ منایا جارہا ہے ۔ اس موقع پر شمال مشرقی دہلی کے علاقہ سیلم پور میں ایک مر تبہ پھر بھائی چارے اور ہم آہنگی کی مثال دیکھنے کو ملی ۔گزشتہ روز عید میلاد النبی دورودو سلام کے روحانی ماحول میں منایا گیا جس میں نہ صرف مسلمان بلکہ دوسرے مذاہب کے ماننے والوں نے عاشق رسول ﷺ کے لئے پانی ، اور کھانے کی اشیاءکی سبیلیں لگا رکھی تھی اور جلوس نکالنے میں اپنا پورا تعاون پیش کررہے تھے ۔ سیلم پور گرو دارے سے سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی گرو نانگ کے یوم پیدائش کے مبارک موقع پر جلوس نکالا گیا جس میں سکھ بھائیوں کے لئے مسلمان بھائیوں نے لنگر اور دیگر انتظام و انصرام کا معقول انتظام کرکے گنگا جمنی تہذیب کی بہترین مثال پیش کی تاہم آپسی بھائی چارے کا پیغام دیا ۔ اس موقع پر ببو ملِک نے کہا کہ سیلم پو ر ہمیشہ سے آپسی بھائی چارے کا مرکز رہا ہے ، ہم عید ، دیوالی ، گرو پرو ، حولی ، تمام تہوار بڑے خوبصورت انداز سے مل کر مناتے ہیں ۔انہوں گرو نانک کے تعلق سے کہاکہ گرونانک نے دور دراز ممالک کا سفر کرکے لوگوں کو ایک خدا کا پیغام دیا جواپنی ہر ایک تخلیق میں جلوہ گر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گرو نانک دیو جی نے منفرد روحانی ، سماجی ، سیاسی نظام ترتیب دیا جس کی بنیاد مساوات ، بھائی چار ے ، نیکی اور آپسی رواداری ،اور خدمت خلق پر ہے ۔ ببو ملک نے کہا کہ مجھے آج گرو نانک دیو جی کے یوم پیدائش پر علامہ اقبال کا شعر یاد آرہا ہے وہ یہ ہے ، چشتی نے جس زمیں پر پیغام حق سنایا ،،نانک نے جس چمن میں وحت کا گیت گایا میرا وطن وہی ہے میرا وطن وہی ہے ۔ اس موقع پر گولڈی سنگھ نے گرو پرو کی مبارکباد اپنی نیک خواہشات کا ظہار کیا اور کہاکہ آج گرونانک جی کی تعلیم کو عام کرنے کی اشد ضرورت ہے گرو نانک کی تعلیم ہمیں سکھاتی ہے ہر انسان کے ساتھ امن ، محبت و شفقت اور خدمت خلق کے راستے پر چلیں تاکہ سماج میں بھا ئی چارے اور باہمی تعاون کو فروغ ملے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے علاقہ سیلم پور میں تمام مذاہب کے لوگ مقیم ہیں اور ہم برسوں سے ایک دوسرے کے نہ صرف تہواروں بلکہ سکھ دکھ میں برابر کے شریک رہتے ہیں ۔ اس موقع پر ببو ملکِ ، سلمان انصاری ، سونی بھائی ، گرنتی صاحب نے عقیدت مندوں کا والہانہ استقبال کیا اور لنگر تقسیم کرکے بھائی چارے کو فروغ دیا ۔
گرو نانک جی کی تعلیم ہمیں بھائی چارہ ، مساوات اور خدمت خلق کرنا سکھاتی ہے :ببو ملِک