ممبئی، 23نومبر((ایس ایم نیوز/ یواین آئی)آج یہاں مہاراشٹر کے سیاسی ڈرامے کے بعد کانگریس کے ایک بڑے لیڈر احمد پٹیل نے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی کی گئی، بینڈ ،باجہ اور بارات کے بغیر ہی وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ نے حلف لے لیا۔ کہیں نہ کہیں کچھ غلط ضرور ہوا ہے۔ سب کچھ خفیہ طورپر کیا گیا۔ بی جے پی نے بے شرمی کی انتہا کو پار کر لیا ہے۔ہمارے پاس آج صبح ہوئے اس'واقعہ ' کی مذمت کے لیے الفاظ نہیں۔
اس درمیان شیوسینا لیڈر سنجے راؤت نے صحافیوں سے کہا ہے کہ اجیت پوار دھوکہ سے این سی پی اراکین اسمبلی کو حلف برداری تقریب میں لے گئے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ جو 8 این سی پی اراکین اسمبلی حلف برداری تقریب میں گئے تھے ان میں سے 5 واپس شرد پوار کے پاس آ گئے ہیں اور اگر بی جے پی میں ہمت ہے تو وہ اسمبلی میں اکثریت ثابت کر کے دکھائے۔
اس موقع پر این سی پی سربراہ شردپوار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب بھی کانگریس، این سی پی اور شیوسینا ایک ساتھ کھڑے ہیں اور اجیت پوار کے ذریعہ کیے گئے دھوکے سے اس اتحاد پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ شرد پوار کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس وقت اجیت پوار کے ساتھ 11-10 اراکین اسمبلی ہیں اور کچھ اراکین اسمبلی جو ان کے ساتھ تھے، وہ اب ہمارے پاس آ چکے ہیں۔ اس طرح دیکھا جائے تو بی جے پی کو اکثریت ثابت کرنے میں مشکل پیش آئے گی۔
شیوسینا لیڈر سنجے راؤت نے میڈیا سے کہا ہے کہ اجیت پوار دھوکہ سے این سی پی اراکین اسمبلی کو حلف برداری تقریب میں لے گئے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ جو 8 این سی پی اراکین اسمبلی حلف برداری تقریب میں گئے تھے ان میں سے 5 واپس شرد پوار کے پاس آ گئے ہیں اور اگر بی جے پی میں ہمت ہے تو وہ اسمبلی میں اکثریت ثابت کر کے دکھائے۔
بتایا جاتا ہے کہ اجیت پوار کوان کے عہدہ سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ فیصلہ این سی پی سربراہ شرد پوار اور پارٹی لیڈروں کی ایک میٹنگ کے دوران لیا گیا۔ اجیت پوار پر این سی پی نے الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے پارٹی کو دھوکہ دیتے ہوئے بی جے پی کو حمایت دینے کا اعلان کیا جس سے ریاست میں بی جے پی کی حکومت بن گئی۔
بی جے پی کی حکومت سازی کو دھوکے کی حکومت قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ این سی پی کے سبھی اراکین اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں اور اسمبلی میں اس حکومت کو شکست ملے گی۔ نواب ملک کا یہ بھی کہنا ہے کہ این سی پی کے سبھی اراکین اسمبلی کی حاضری دیکھنے کے مقصد سے لیے گئے دستخط کو اجیت پوار نے اراکین اسمبلی کی حمایت کہتے ہوئے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے حوالے
کیا ہے، اور یہ دھوکہ ہے۔
مہاراشٹرا میں بی جے پی کی سرکار بننے کے بعد احمد پٹیل ، سردپواراورسنجے راوت کا آیا بڑا بیان