نئی دہلی : 2 اکتو بر (ایس ایم نیوز)عام آدمی پارٹی کے قد آور لیڈر اور قومی ترجمان دلیپ پانڈے نے وزیر ماحولیات ، جنگلات پرکاش جاویڈیکر کو ٹویٹر کے ذریعے کہا کہ ، پرکاش جاوڈیکر ہیومن ریسورسز وزیر بننا چاہتے تھے لیکن انہیں ماحولیات کی وزارت دے کر شمالی ہندوستان کو فضائی آلودگی کے حو الے کردیا ہے ۔دلیپ پانڈے نے یہ بھی لکھا کہ جاویڈیکر کو ماحول سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ان کی غیر سنجید گی کی پتا اس بات سے لگای اجاسکتا ہے انہوں نے اتنے نا ساز گار حالات میں بھی ہریانہ ، یوپی ، دہلی ، پنجاب ، راجستھان کی ریاستوں کے ساتھ ایک بھی میٹنگ نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے آلودگی سے متعلق مرکز اور متعلقہ ریاستوں کی میٹنگ طلب کی ، لیکن پرکاش جاوڈیکر نے کچھ نہیں کیا۔ جاویڈیکر ماحولیات کے تئیں غیر سنجیدہ ہیں۔ لہذا وزارت کا کام پوری طرح ملتوی ہے ۔دلیپ پانڈے نے کہاکہ اگر وزیر اعظم نے جاویڈیکر کو متحر ک نہیں کیا تو سنجیدہ حالات پیدا ہو سکتے ہیں ۔دلیپ پانڈے نے کہا ، "شمالی ہندوستان کو فضائی آلودگی سے پاک کرنے کے لئے مرکز اور ریاستوں کی مشترکہ حکمت عملی ضروری ہے۔ اروند کیجریوال کے ایکشن پلان سے دہلی کی آلودگی میں 25فیصدکمی واقع ہوئی ہے۔ عام آدمی پارٹی کی حکومت مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔ دہلی کے عوام بھی بھر پور تعاون دے رہے ہیںلیکن پرکاش جاوڈیکر کی پریشانی مہلک ہے۔انہوں نے کہا کہ پرکاش جاوڈیکر اپنی ہی مرکزی ایجنسی کی اس رپورٹ پر کیوں خاموش ہیں کہ 46 فیصد آلودگی پرالی جلانے سے ہورہی ہے ۔ دلیپ پانڈے نے مزید بتایا کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ میں بھی مرکز نے کہا تھا کہ دہلی میں آلودگی اکتوبر میں پرالی جلنے کی وجہ سے بڑھ گئی ہے۔
عام آدمی پارٹی کر رہی ہے پوری کوشش پڑوسی ریاستیں آلودگی پر غیر سنجیدہ: دلیپ پانڈے