ہنر ہاٹ دستکاروں ہنر مندوں کا ’امپاورمنٹ ایکسچینج اور امپلائمنٹ ایکسچینج ‘ثابت ہوا : مختار عباس نقوی


عالمی تجارتی میلے میں مرکزی وزیر مختار عباس نقوی اور مرکزی وزیر مملکت کرن رجیجو نے کیا 'ہنر ہاٹ ' کا افتتاح 
نئی دہلی (ایس ایم نیوز )مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج کہاکہ ہنر ہاٹ ملک بھر کے دستکاروں، کاریگروں ،ہنر مندوکو حوصلے کا ہب بن گیا ہے۔ہنر ہاٹ دستکاروں ہنر مندوں کا 'امپاورمنٹ ایکسچینج اور امپلائمنٹ ایکسچینج 'ثابت ہوا ہے ۔جس سے ان کو رو ز گار کے موقعہ اور مارکیٹ فراہم ہو رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ 2019اور 2020میں منعقد کئے جا نے والے تمام ہنر ہاٹ 'ایک ہندوستان ،بہترین ہندوستان ' کی تھیم پر منعقد ہو ں گے اوراگلا ہنر ہاٹ ممبئی میں 20سے 31دسمبر تک منعقد کیا جا ئے گا ۔مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی آج پرگتی میدان میں لگے 39ویں عالمی تجارتی میلے2019 میںمرکزی وزارت اقلیتی امور کی جانب سے سجائے گئے 'ہنر ہاٹ 'کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے تھے ۔ہنر ہاٹ کاافتتاح آج مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی اور مرکزی وزیر کھیل اور مرکزی وزیرمملکت اقلیتی امورکرن رجےجوکے ہاتھوں عمل میں آیا ۔یہ ہنر ہاٹ 14نومبر سے 27نومبر تک لگنے والے بین اقوامی تجارتی میلے میں ہال نمبر 7میں سجا ہے ۔افتتاح کے موقع پر مرکزی وزارت اقلیت کے سکریٹری پر مود کمار داس ، این ایم ڈی ایف سی کے چیئر مین اور منیجنگ ڈائرکٹر شاہباز علی سمیت وزارت کے دیگر سینئر افسران موجود تھے ۔اس ہنر ہاٹ میں ملک بھر سے فن دست کاری کے ہنر مندا ستاد اور خواتین دستکار شرکت کرہے ہیں۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مرکزی وزیرمختار عباس نقوی نے کہاکہ آئندہ 5برسوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت ہنر ہاٹ کے ذریعہ لاکھوں ہنر کے استاد کا ریگروں اور دستکاروں اور روایتی خانساماﺅں کو رو ز گار اور روز گار کے موقع مہیا کرا ئے گی ۔انہوںنے کہاکہ اقلیتی وزارت کی جا نب سے ملک کے مختلف مقامات پر منعقد کئے جا رہے ہنر ہاٹ میں جہاں ایک طرف لاکھوں لوگ آ کر کاریگروں، دست کاروں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں ، وہیں ہر ہنر ہاٹ میں دستکاروں کے ہاتھ سے تیار نایاب مصنوعات کی کروڑوں روپے کی فروخت بھی ہو رہی ہے ۔ دست کاروںکے ساتھ ساتھ ان میں سے ہر ایک کاریگر اور دستکار سے منسلک تقریبا 100 لوگوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہو رہے ہیں۔ انہوںنے بتا یا کہ آنے والے دنوں میںہنر ہاٹ کا انعقاد گروگرام ، بنگلورو ، چنئی ، کولکتہ ، لکھنو ¿ ، احمد آباد ، دہرادون ، پٹنہ ، اندور ، بھوپال ، ناگپور ، رائے پور ، حیدرآباد ، پڈوچیری ، چنڈی گڑھ ، امرتسر ، جموں ، شملہ ، گوا ، کوچی ، گوہاٹی ، رانچی ، بھوبنیشور ، اجمیر وغیرہ میں کیا جائے گا۔انہوںنے بتا یاکہ اس تجارتی میلے میں منعقدہ ہنر ہاٹ میں دستکار کا ریگرملک کی مختلف ریاستوں آندھراپردیش ، یوپی ، جموں و کشمیر ، جھارکھنڈ ، مغربی بنگال ، بہار اور دیگر ریاستوں سے ہاتھوں سے تیار کردہ نایاب سامان لائے ہیں ۔ہندوستان بین الاقوامی تجارتی میلے میں منعقدہ اس ہنر ہاٹ میں کاریگر آندھراپردیش ، یوپی ، جموں و کشمیر ، جھارکھنڈ ، مغربی بنگال ، بہار اور دیگر ریاستوں سے ہاتھوں سے تیار کردہ نایاب سامان لائے ہیں ،جن میں بٹیک ، ٹائیگر پرنٹ ، باندھ ےج ، باڑمر اپلیک ، کین ، قالین ۔ چندےری ، چکنکاری ، کاپر بیل پروڈکٹ ، گولڈن گھاس ، ہینڈلوم اور ہوم فرنشنگ وغیرہ شامل ہےں ۔ اس کے علاوہ پہلی بار ووڈن ڈھوکرا کر افٹ (جھارکھنڈ) ، شیبوری (گجرات) ، دھکئی سلک ( مغربی بنگال) اور بلیک میٹل آرٹ (چھتیس گڑھ) کی مصنوعات کی نمائش کی جارہی ہے ، جو دیکھنے والوں کے لئے توجہ کا مرکز بنے گا۔
وزیر موصوف نے کہاکہ مودی حکومت کے دوسری مدت کے 5 سالوں میں دست کاروں،کا ریگروں کے سودیشی ہنر کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تراشنے اور حوصلہ افزائی کےلئے مرکزی اقلیتی وزارت تمام ریاستوں میں ہنر ہب قائم کر نے کے مشن پر تیزی سے کام کر رہی ہے ۔ انہوںنے یہ بھی کہاکہ مودی حکومت 2 کے پہلے 100 دنوں میں ہی اقلیتی امور کی وزارت نے ملک کے مختلف حصوں میں 100 ہنرہب ' قائم کر نے کی منظوری دی ہے ۔ان ہنر ہب میںہنر مند دستکاروں، روایتی کھانساماﺅں کو موجودہ ضروریات کے مطابق تربیت دی جائے گی اور ان کے ہنر کو مزید نکھارا جا ئےگا ۔ انہوںنے کہاکہ پچھلے 3 سالوں میں ملک کے مشہور معاشی مراکز میں ایک درجن سے زیادہ ہنر ہاٹ کے ذریعہ 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد کاریگروں،دستکا روں اورخانساماﺅںور ان سے وابستہ لوگوں کو روزگار اور روزگار کے مواقع فراہم کئے ہیں ۔جن میں خواتین دستکاروں کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے۔