بھگوا اتحاد میں پھوٹ ,بی جے پی لیڈرشپ جھوٹی ،ادھو کا سخت رخ،فڑنویس ،امت شاہ پر نشانہ


ممبئی8نومبر(یواین آئی)شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے آج یہاں بی جے پی کیخلاف سخت رخ اختیار کرتے ہوئے کہاہے کہ دیویندر فڑنویس نے الزام عائد کیا ہے کہ شیوسینا لیڈر شپ وزیراعلی کے عہدہ کے سلسلہ میں غلط بیانی کررہی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ خود جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں،انہیں علم ہے کہ پارٹی قومی صدر امت شاہ کی موجودگی میں یہ بات طے ہوئی تھی ۔
انہوں نے مزید کہاکہ دراصل فڑنویس اس معاہدہ کو پوشیدہ رکھنے کے حق میں تھے تاکہ بی جے پی میں آپسی اختلاف سر نہ اٹھائیں۔ادھو فڑنویس کی بات کا جواب دے رہے تھے،فڑنویس نے استعفے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی کے عہدہ کے بارے بی جے پی شیوسینا میں۔کوئی تبادلہ خیال نہیں ہوا۔جبکہ ادھو ٹھاکرے نے اس بات کو پھر دہرایا کہ بینجے۔پی صدر امت شاہ نے خود انہیں اس کا یقین دلایاتھا۔اب بی۔جے پی لیڈر شپ اس بات سے مکر رہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہم نے جھوٹ بولنے والوں کیساتھ بات چیت بند کردی۔ادھو ٹھاکرے نے مزید کہاکہ "ریاست کو شیوسینا کا وزیراعلی دینے کا میں نے اپنے والد کو وعدہ کیاہے ،جسے پورا کرنے وقت آگیا ہے۔ہمیں بی جے پی حمایت کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے بی جے پی سے کہاکہ وہ فوری طور پر حکومت کی تشکیل کے لیے دعویٰ پیش کرے کیونکہ وہ سب سے بڑی پارٹی ہے۔شیوسینا کے سامنے سبھی راستے کھلے ہیں۔
بی جے پی وزیر سدھیر منگنٹیوار نے ادھو ٹھاکرے کے بیان کو مسترد کردیا اور کہاکہ ایک دوسرے پر الزام۔تراشی کے بجائے عوام۔کے فیصلہ کا احترام کرنا چاہیے کیونکہ 'مہایوتی 'حکومت کے حق میں رائے دہندگان۔نے ووٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم تما م الزامات کو مسترد کرتے ہیں ،ہمیں اقتدار کی ہوس نہیں ہے اور سچائی کے حق میں ہیں۔اور عوام کے فیصلے کا سبھی احترام کرناچاہیے۔ ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی صدر شاہ کے ذریعہ ان سے وعدہ کیا بلکہ فون کرکے یہ بھی یقین دلایا تھا کہ وزارتوں میں ولم دان کی تقسیم بھی خیال رکھا جائے گا۔