سنجے باگا کو ملی ٹی اینڈڈی کے صدرکی ذمہ داری
نئی دہلی :30 نومبر(ایس ایم نیوز)ٹاٹا پاور-ڈی ڈی اےل نے آج گنیش سری نواسن کو کمپنی کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کرنے کااعلان کیا ہے۔ ان کی تقرری آئندہ 2 دسمبر 2019 سے مو ¿ثر ہوگی۔ ٹاٹا پاور-ڈی ڈی ایل جو ٹاٹا پاور اوردہلی قومی راجدھانی خطہ دہلی حکومت کی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ(جوائنٹ وینچر) ہے، شمالی دہلی میں 70 لاکھ سے زیادہ کی آبادی کو بجلی فراہم کرتا ہے۔ سری نواسن اب سنجے باگا کی جگہ لیں گے جنہیں ٹاٹا پاور میںصدر، ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹریبیوشن (ٹی اینڈڈی) کے عہدے پر ترقی دے گئی ہے۔ باگا اپنے نئے کردار میں اب ٹرانسمیشن اور ڈسٹریبیوشن سیکٹر سے متعلق ٹاٹا پاور کے آل انڈیاآ پرےشنس کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔تقرریوں پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹاٹاپاورکے سی ای اواورایم ڈی نیزٹاٹاپاورڈی ڈی ایل کے چیئرمین پروین سنہا نے کہاکہ گنیش کا ایک مضبوط ٹریک ریکارڈ ہے اور وہ ایک سرگرم لیڈر ہےں، ان کی کارکردگی اور اسٹیک ہولڈرس کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت ٹاٹا پاور-ڈی ڈی ایل کے لئے قابل بہترین ثابت ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ کمپنی ان کی قیادت میں کامیابی کی نئی بلندیوں کو حاصل کرے گی۔ سنہا نے مزید کہا کہ ہمیں سنجے کے صدر (ٹی اینڈ ڈی) ، ٹاٹا پاور کے طور پر عہدہ سنبھالنے کی خوشی ہے۔ وہ بجلی سیکٹر کے ایک تجربہ کار پروفیشنل ہےں اور ٹیکنالوجی اور بزنس مہارت میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔بجلی صنعت کے اس انقلابی تبدیلی کے وقت پرتعاون کرنے کےلئے وہ سب سے زیادہ قابل افراد میں سے ایک ہیں اور ہمارے تمام اسٹیک ہولڈرس کے لئے بہترین ثابت ہوں گے۔سری نواسن، ٹاٹا پاور، ممبئی میں چیف-ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری کے عہدے پر کام تھے۔ وہ ستمبر 2012 سے ٹاٹا پاورکے ساتھ وابستہ ہیں اور حکمت عملی اور کارپوریٹ پلاننگ ڈویژن کی قیادت بھی انہوں نے کی تھی۔ انہیں پاورٹوٹیلٹیز، انفراسٹرکچر(سیمنٹ، اسٹیل)، آٹوموٹیو، پروڈکٹ ڈیولپمنٹ اینڈ مینوفیکچرنگ جیسے شعبوں میں دو دہائیوں کا وسیع تجربہ ہے۔ سنجے باگا نے کہاکہ میں گنیش کو ٹاٹا پاور-ڈی ڈی ایل کے سی ای او کے طور پر ان کی تقرری پر مبارکباد دیتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ گنیش کے پاس شاندار تجربہ ہے، ان کاشاندار ٹریک ریکارڈ اور ویلیوسسٹم انہیں کمپنی کی قیادت کرنے کےلئے ایک بہترین متبادل بناتی ہے۔ گنیش شری نواسن نے کہاکہ ٹاٹا پاور-ڈی ڈی ایل بجلی کی تقسیم میں سب سے آگے ہے جس کے بارے میں سب جانتے ہیں۔ ایسے ادارے کی قیادت کرنا میرے لئے خوش قسمتی کی بات ہے۔ یہ ملک میں، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے کامیاب ترین مثالوں میں سے ایک ہے جسے پوری دنیا میں لاگو کیا جا سکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ میں کمپنی کو آگے لے جانے کےلئے تمام اسٹیک ہولڈرز اور ملازمین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہوں۔ شری نواسن آئی آئی ٹی مدراس سے بی ٹیک ہیں۔امریکہ سے انڈسٹریل انجینئرنگ میں ماسٹرز بھی کیا ہے۔