ٹاٹا نے بی جے پی کو 356 کروڑ کا چندہ دیا ،ممبر پارلیمنٹ سبرامنیم سوامینے ٹویٹ کر اٹھاے سوال
سوامی نے کہا - یہ مفاد ات کا ٹکراو ہوگا
کیا اس کا ائیر انڈیا سے کوئی لینا دینا ہے؟
نئی دہلی،13نومبر(ایس ایم نیوز)اس سال 2018-19 کے درمیان ، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اب تک عطیات سے مجموعی طور پر 800 کروڑ روپئے جمع کیے ہیں۔ حکمراں بی جے پی کے بارے میں یہ معلومات ہندوستان کے الیکشن کمیشن کو پیش کی جانے والی دستاویزات میں دی گئی ہیں۔ اس کے بعد ، راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے بی جے پی پر شدید الزامات لگائے ہیں۔ سبرامنیم سوامی نے بی جے پی کو چندہ کو لیکر گھیر لیا ہے۔
سبرامنیم سوامی نے ٹویٹ کرکے لکھا ہے کہ ٹاٹا نے بی جے پی کو بھاری رقم دی ہے۔ اگر حکومت ایئر انڈیا کی کمان ٹاٹا کے حوالے کردیتی ہے تو یہاں مفادات کا تصادم ہوگا۔ صبح 9.43 بجے سے سبرامنیم سوامی کا یہ ٹویٹ 818 بارریٹویٹ کیا گیا ہے۔ساڑھے چھ ہزار لائیکس موصول ہوچکے ہیں۔
بتادیں کہ بی جے پی نے 31 اکتوبر کو الیکشن کمیشن کوجانکاری دی ہے۔ اس کے مطابق ، بی جے پی کو اس سال چیک اور آن لائن ادائیگی کے ذریعہ مجموعی طور پر 800 کروڑ سے زیادہ رقم ملی ہے۔ تاہم کانگریس کو صرف 146 کروڑ روپئے کا چندہ ملا ہے۔
بی جے پی کو سب سے بڑا چندہ ٹاٹا گروپ کے زیر کنٹرول ایک تنظیم پروگریسو الیکٹورل ٹرسٹ نے دیا ہے۔ یہ رقم 356 کروڑ ہے۔ الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق ، ہندوستان کا سب سے امیر ٹرسٹ - دپروڈکٹ الیکٹورل ٹرسٹ نے بی جے پی کو 67 کروڑ روپے کی چندہ دیا ہے۔ جبکہ اس ٹرسٹ نے کانگریس کو 39 کروڑ روپئے دیئے۔ ٹرسٹ کو کارپوریٹ ہاوسز جیسے بھارتی گروپ ، ہیرو موٹر کارپ ، جوبلینٹ فوڈ ورکس ، اورینٹ سیمنٹ ، ڈی ایل ایف ، جے کے ٹائرس کی حمایت حاصل ہے۔
کانگریس کو 146 کروڑ کے عطیات میں سے 98 کروڑ روپے الیکٹورل ٹرسٹ سے مل چکے ہیں۔ اسی وقت ، بی جے پی کو دی جانے والی کل 800 کروڑ کی رقم میں سے تقریبا0 470 کروڑ الیکٹورل ٹرسٹ سے آئے ہیں۔ آدتیہ بیرلا گروپ کے جنرل الیکٹورل ٹرسٹ نے بی جے پی کو 28 اور کانگریس کو 2 کروڑ روپئے دیئے۔ اس کے علاوہ ٹرائف الیکٹورل ٹرسٹ نے بی جے پی کو 5 کروڑ ، ہارمونی گروپ کو 10 کروڑ ، جنہت الیکٹورل ٹرسٹ اور نیو ڈیموکریٹک الیکٹورل ٹرسٹ نے بی جے پی کو 2.5-2.5 کروڑ روپے چندے میں دیئے۔
ان سبھی نے بی جے پی کو کروڑوں روپے کا عطیہ دیا
ہیرو گروپ : 12 کروڑ
آئی ٹی سی : 23 کروڑ
نرما : 05 کروڑ
پراگتی گروپ : 3.25 کروڑ
مائیکرو لیبس : 3کروڑ
بی جی شرکےکنٹرکشن ٹیکنالوجی : 15 کروڑ
آدی انٹرپرائزز : 10 کروڑ
لودھا ڈیولپرز : 4 کروڑ
ماڈرن روڈ میکرز : 15 کروڑ
جے وی ہولڈنگز : 5 کروڑ
سوم ڈیسٹلریز : 4.25 کروڑ
الیکشن کمیشن کو20 ہزار سے زیادہ کےچندہ کے بارے میں معلومات دیناہوتاہے۔
سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کو انہیںچندے کاجانکاری دیتا ہے جس میں اسے000 20, روپے یا اس سے زیادہ کی رقم ملی ہے۔ جس کی ادائیگی چیک سے دی جاتی ہے یا آن لائن کی جاتی ہے۔ انتخابی بانڈوں کی شکل میں وصول کردہ فنڈز بھی اس معلومات میں شامل نہیں ہیں۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کو افراد ، کمپنیوں اور انتخابی ٹرسٹوںسے بھی چندہ ملا ہے۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق ، سیاسی جماعتوں کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ مالی سال کے دوران حاصل ہونے والے کل چندہ کا انکشاف کرے۔