بلرامپور:18 نومبر(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بلرامپور کے دیہات کوتوالی علاقے میں تیز رفتار بے قابو اسکارپیو کے پلٹ جانے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر آٹھ شدید طور سے زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع نے پیر کو یہاں بتایا کہ اتوار کی دیرا رات اسکارپیو سوار کچھ افراد مہاراج گنج ترائی علاقے میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد گلولا واپس آرہے تھے۔ دلہن پور کے نزدیک کوانو پل کے پاس اچانک اسکارپیو بے قابوہوکر پلٹ گئی۔ اس حادثے میں اسکارپیو سوار خالد(45) اس کی بیوی عارفہ(40) اور بھائی سکندر(48) کی موت ہوگئی جبکہ خاندان ہی کے دیگر 8 افراد زخمی ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ سبھی زخمیوں کو علاج کے لئے استپال میں داخل کرایا گیا ہے۔
بلرامپور:اسکارپیو پلٹی،3 افراد کی موت،8زخمی