آزاد ایم ایل اے روی رانا نے کہا ہے کہ شیوسینا کو اب بی جے پی میں شامل ہونا چاہئے۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتی تو وہ بکھر جائیگی۔ صرف یہی نہیں ، روی رانا نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ 25 ایم ایل اے سی ایم دیویندر فڑنویس سے رابطے میں ہیں۔
ممبئی05 نومبر(ایس ایم نیوز)مہاراشٹر کے امراوتی ضلع کی بدنیرا اسمبلی سیٹ سے آزاد ایم ایل اے روی رانا نے دیویندرفڑنویس اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے پیر کے روز کہا کہ اگر شیوسینا بی جے پی کے ساتھ نہیں آتی ہے تو شیوسینا ٹوٹ جائے گی ۔ صرف یہی نہیں ، رانا نے شیوسینا کے نیتا اورسامناکے ایگزیکٹو ایڈیٹر سنجے راوت کو پارٹی کا 'طوطا' قرار دیا۔ رانا نے کہا کہ دیویندر فڑنویس ایک بار پھر مہاراشٹرا کے وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف لیں گے۔
روی رانا نے کہا ، 'شیوسینا کو بی جے پی کے ساتھ اتحاد کی وجہ سے 56 سیٹیں ملی ہیں ، ورنہ وہ 25 سیٹیں بھی نہیں جیت پاتی۔ شیوسینا کے 25 ایم ایل اے میرے اور وزیر اعلی فڑنویس کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ اگر شیوسینا اپوزیشن میں بیٹھنے کا ذہن اپنائے تو وہ ایم ایل اے فڑنویس کی سربراہی میں حکومت میں شامل ہوں گے۔
'مہاراشٹر کے لوگوں کوذلیل کیا جا راہا ہے'
حکومت سازی میں تاخیر کا الزام لگاتے ہوئے رانا نے کہا ، 'شیوسینا حکومتبنانے میں دشواری پیدا کررہی ہے ، جبکہ اتحاد کو دیکھتے ہوئے ، مہاراشٹر کے لوگوں نے واضح اکثریت دی ہے۔ یہ مہاراشٹر کے عوام کی توہین ہے۔ فڑنویس کاوزیر اعلی بنتے ہی شیوسینا کے 20 سے 25 ارکان اسمبلی بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے۔
'سنجے راوت شیوسینا کا طوطا ہے'
رانا نے شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کو بھی سنجے راوت پر لگام لگانے کو کہا۔ انہوں نے کہا ، 'راوت شیوسینا کا طوطا ہے۔ شیوسینا کے چیف ادھو ٹھاکرے بھی بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ اور وزیر اعلی فڑنویس سے ملاقات کا حصہ تھے ، انہیں خود بات کرنی چاہئے تھی ، راوت کو اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہئے تھا۔ دراصل ، شیوسینا کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے اس میٹنگ میں چیف منسٹر کے عہدے کو بانٹنے پر اتفاق کیا۔ رانا نے اپنی اہلیہ نونیت کور (امراوتی سے رکن پارلیمنٹ) کے ہمراہ پیر کے روز گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی اور شدید بارش کے سبب نقصان اٹھانے والے کاشتکاروں کے لئے امداد کا مطالبہ کیا۔
ٹوٹ جائے گی شیوسینا، 25 ممبران اسمبلی سی ایم فڑنویس کے رابطے میں ہیں: روی رانا