نئی دہلی،13نومبر(ایس ایم نیوز) سپریم کورٹ کے نئے حکم کے بعد ملک کے چیف جسٹس کا دفتر بھی اطلاعات کے حق میں آجائے گا۔ یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے پانچ ججوں پر مشتمل بینچ نے دیا ہے۔ رواں سال 4 اپریل کو عدالت نے اس معاملے میں اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ ہم آپ کو بتادیں کہ سال 2010 میں چیف جسٹس کے دفتر کو آر ٹی آئی کے تحت لانے کے لئے پہلی بار ایک درخواست دائر کی گئی تھی۔ اس معاملے پر سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ چیف جسٹس ایک ایسا عہدہ ہے جو عوامی اتھارٹی میں آتا ہے۔ معلومات کا حق اورسخت پرائیویسی ہونا ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔
تازہ خبریں : سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ چیف جسٹس رہیں گے آر ٹی آئی کے دائرہ میں