نئی دہلی، 10 نومبر (یو این آئی)مرکزی وزیر برائےاقلیتی امور وزیرمختار عباس نقوی نے آج کہا ہے کہ اگلےہنرہاٹ کا انعقاد 14 سے 27 نومبر تک یہاں پرگتی میدان میں کیا جائے گا۔مسٹر نقوی نے بتایا کہ وزارت نے ایک سے 10 نومبر تک اترپردیش کے پریاگ راج میں ہنر ہاٹ کا انعقاد کیا جس میں 10 لاکھ سے زیادہ لوگ آئے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے کونے سے کونے سے آئے دست کاروں اورخانساموں کے ملکی ہاتھ سے تیار نایاب پیداوار اور لذیذ کھانوں کے ساتھ ساتھ مشہورفنکاروں کے ذریعہ پیش کئے گئے روایتی گیت کے پروگرام یہاں آنے والے لوگوں کے دلچسپی کی اہم وجہ رہے۔اس ہاٹ میں دستکاروں اور فنکاروں نے کروڑوں روپے کے ملکی پیداواروں کی فروخت کی اور ان سے منسلک 100 لوگوں کو روزگار کے مواقع ملے۔مسٹر نقوی نے کہا کہ اس سال اور اگلے سال انعقاد کئے جانے والے سبھی ہنر ہاٹ'ایک ہندوستان سب سے بہتر ہندوستان' کی تھیم پر مبنی ہوگا۔ اگلا ہنرہاٹ یہاں پرگتی میں 14 سے 27 نومبر اور ممبئی میں 20 سے 31 دسمبر کے درمیان ہوگا۔گروگرام، ممبئی، بنگلورو، چنئی، کولکاتا، لکھنؤ، احمدآباد، دہرادون، پٹنہ، اندور، بھوپال، ناگپور، رائے پور، حیدرآباد، پڈوچیری، چنڈی گڑھ، امرتسر، جموں، شملہ، گوا، کوچی، گواہاٹی، رانچی، بھوبنیشور، اجمیر میں بھی ہنر ہاٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔