نئی دہلی، 8 نومبر (ایس ایم نیوز) سیاسی طور پر حساس رام جنم بھومی بابری مسجد اراضی تنازعہ کیس میں سپریم کورٹ ہفتہ کو فیصلہ دے گی۔ چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی ، جسٹس ایس اے بوبڈے ، جسٹس دھننجئے وائی چندرچوڑ ، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایس عبدالنظیر پر مشتمل 5 رکنی بینچ ہفتہ کو صبح ساڑھے 10 بجے فیصلہ سنائے گا۔ بینچ نے سماعت 16 اکتوبر کو مکمل کی۔ بنچ نے اس معاملے میں 6 اگست سے مسلسل 40 دن تک اس معاملے پر سماعت کی۔
برےکنگ نیوز: بابری مسجد ملکیت معاملہ:کل صبح 10.30 بجے فیصلہ سنائے گا سپریم کورٹ