آگسٹا ویسٹ لینڈ :سپریم کورٹ میں کھیتان کو جھٹکا


نئی دہلی، 15 اکتوبر (یواین آئی) سپریم کورٹ نے آگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں کاروباری گوتم کھیتان کے خلاف کالا دھن انسداد قانون کے تحت مقدمہ چلانے پر دہلی ہائی کورٹ کی روک کا حکم کو آج مسترد کر دیا۔جسٹس ارون مشرا، جسٹس ایم آر شاہ اور جسٹس بی آر گوئی کی بنچ نے مرکزی حکومت کی عرضی پر دہلی ہائی کورٹ کے حکم التوا کومنسوخ کر دیا۔بنچ نے مرکزی حکومت کی درخواست قبول کرتے ہوئے ہائی کورٹ کو ہدایت دی کہ وہ کھیتان کی درخواست پر نئے سرے سے سماعت کرے ۔بنچ نے مرکزی حکومت کی عرضی پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ اگرچہ اس دوران بنچ نے کہا تھا کہ وہ دہلی ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کو منسوخ کر دیں گے ، جس میں کھیتان کے خلاف کالا دھن معاملے میں کارروائی پر روک لگا دی تھی۔مرکز نے دہلی ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کو چیلنج کیا تھا، جس میں کالا دھن قانون کو پیش رو اثرات کو لاگو کرنے سے روک دیا گیا تھا اور ملزم گوتم کھیتان کو راحت دے دی تھی۔عدالت نے گزشتہ مئی میں ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگا دی تھی، جس نے محکمہ انکم ٹیکس کو ملزم گوتم کھیتان کے خلاف کوئی کارروائی کرنے سے روک دیا تھا۔ ان کے خلاف کالا دھن رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔خیال رہے ہائی کورٹ نے اپنے عبوری حکم میں یکم جولائی 2015 سے اثر والے کالا دھن (غیر اعلانیہ غیر ملکی آمدنی اور جائیداد) اور ٹیکس ایکٹ کو لاگو کرنے کی مرکز کی نوٹیفکیشن پر روک لگا دی تھی۔