اس تعمیراتی کام کی تکمیل سے یہاں رہنے والے سیکڑوں مقامی مستفید ہوں گے: دلیپ پانڈے
ایاز احمد خان
نئی دہلی: 18 اکتوبر ( ایس ایم نیوز ) عام آدمی پارٹی کے قومی ترجمان دلیپ پانڈے ، دہلی جل بورڈ کے نائب صدر دنیش موہنیا اور عام آدمی پارٹی کے مقامی کارکنان نے تیمار پور اسمبلی کی گلی نمبر 1,2,3,4 سنگم وہار کی سڑکوں کا معائنہ کیا۔اس دوران ، دلیپ پانڈے نے سنگم وہار میں طویل عرصے سے زیر التوا ترقیاتی کاموں جیسے گلی ، نالی ، گٹر اور پانی کے لئے نئی پائپ لائن بچھانے کی ذمہ داری قبول کی اور دہلی جل بورڈ کے عہدیداروں کو فوری طور پر اس پر کام شروع کرنے کا حکم دیا۔ یہ کام مکمل ہوجائے گی تو مقامی افراد مزید کو فائدہ ہوگا۔اس موقع پردلیپ پانڈے نے سنگم وہار کے مقامی لوگوں سے بھی بات کی اور پوچھا کہ آپ عام لوگ دہلی حکومت کے ذریعہ ہونے والے ترقیاتی کاموں سے خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ، جب عوام اپنے سیاستدانوں کا انتخاب کرتے ہیں ، تو وہ اس امید کے ساتھ انتخاب کرتے ہیں کہ اقتدار میں آنے کے بعد ، وہ لیڈر لوگوں کو ایک اچھی سڑک دے گا ، سستی بجلی ، پانی ، گلی ، نالی کی تمام بنیادی سہولیات مہیا کرا سکے ، جس کے عوام مستحق ہیں۔ دلیپ پانڈے نے کہا کہ ، گزشتہ ساڑھے چار سالوں سے ، عام آدمی پارٹی لوگوں کو ہر طرح کی خدمات پہنچانے میں مصروف ہے ۔ آج ، دہلی حکومت کی کاوشوں سے ، دہلی کے عوام کو 200 یونٹ بجلی مفت ، پانی مفت، اسپتالوں میں دوائیں اور علاج مفت جیسی بہت سی بنیادی سہولیات مل رہی ہیں ۔ دلیپ پانڈے نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ یہ ترقیاتی کام جلد مکمل ہوجائیں گے۔دوسری طرف ، دہلی جل بورڈ کے نائب صدر دنیش موہنیا نے کہا کہ ، وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی کی کچی کالونیوں میں رہنے والے لوگوں کا احترام کیا اور تاریخ میں پہلی بار ، کچی کالونیوں میں بجلی ، پانی ، گٹر ، گلی ، نالی جیسے بنیادی کام کئے جارہے ہیں ۔