ونپور،18اکتوبر(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع جونپور میں شہر کوتوالی علاقے میں جمعہ کو ہندویواواہنی کے ضلع وزیر نے مبینہ طورپر پھندا لگاکر جمعہ کو خودکشی کرلی۔یہ اطلاع پولیس نے دی ہے ۔ذرائع کے مطابق شہر کوتوالی علاقے کی مردان پور کالونی کے جیتا پٹی علاقے کے رہنے والے اوم کار جائسوال کے بیٹے پرنس جائسوال (24) نے پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔پرنس ہندو یواواہنی کے ضلع وزیر تھے ۔
اس معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد بھنڈاری پولیس آ ¶ٹ پوسٹ کے ان چارج راج جنم یادو جائے وقوع پر پہنچے اور لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجی۔ذرائع نے بتایا کہ یہ انتہائی قدم اٹھانے کے پیچھے کیا وجہ تھی ابھی اس کا انکشاف نہیں ہوپایا ہے ۔
ہندو یوا واہنی کے ضلع وزیرنے خودکشی کی