2009 سے کانگریس صدر کی طرف سے عرس اعلیٰ حضرت پر مسلسل روانہ کی جاتی ہے چادر
نئی دہلی(پریس ریلیز)آج مورخہ 23اکتوبر بروز بدھ شام 5بجے کانگریس صدر محترمہ سونیا گاندھی نے سابقہ روایات کی طرح امسال بھی ایک سو ایک سالہ101 عرس رضوی کے موقع پر درگاہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی کے مزار کے لئے اپنی رہائش گاہ 10جن پتھ سے چادر روانہ کی ۔جس کواقلیتی شعبہ کے نیشنل چیئر مین جناب ندیم جاوید صاحب کی قیادت میں ایک وفد درگاہ اعلیٰ حضرت بریلی شریف میںکل بروز جمعرات صاحب سجادہ کی موجودگی میں پیش کرے گا۔ چادر کے ساتھ محترمہ سونیا گاندھی نے اپنا ایک پیغام بھی سجادہ نشین کے نام بھیجا ہے ۔ جس میں سالانہ عرس کے اس مبارک موقع پر ملک میں امن وشانتی اور آپسی بھائی چارہ کو قائم رکھنے کے لئے دعا کی درخواست کی ہے۔ اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنما موجود رہے جس میں سابق وزیر اعلی ہریش راو ت ،سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید ،سابق مرکزی وزیرطارق انور، جنرل سکریٹری انچارج اویناش پانڈے، انچارج پی سی چاکو،، سابق مرکزی وزیر جتن پرساد، سابق ایم پی راشد علوی،کانگریس ترجمان م افضل، سکریٹری انچارج قاضی نظام الدین، سابق ایم ایل سی نصیب پٹھان، سابق وزیر ہارون یوسف،ودیگر پارٹی کی رہنما وں کی موجودگی میں چادرروانہ کی۔
سونیاگاندھی کی ڈی کے شیو کمار سے تہاڑجیل میں ملاقات
واضح ہو کہ سال 2009سے مستقل کانگریس صدر کی جانب سے عرس اعلیٰ حضرت کے موقع پر ہر سال چادر پیش کی جاتی ہے۔ امام احمد رضا فاضل بریلوی کے چاہنے والے دیش اور دنیا میں ہر جگہ پھیلے ہوئے ہیں۔جنہوں نے مختلف موضوعات پر تقریبا ایک ہزار سے زیادہ کتابیں تصنیف کیں۔2017میں خود سابق کانگریس صدر راہل گاندھی درگاہ اعلیٰ حضرت پر حاضری دے چکے ہیںوہیںکانگریس حکومت میں بریلی سے وا یا اجمیر بھوج کیلئے روزانہ اعلی حضرت ایکسپریس کا چلا نا اور اعلی حضرت کے نام پر ڈاک ٹکٹ جاری کرنا کانگریس کی قیا د ت والی حکومتوں کا کارنامہ رہا ہے۔مزید یہ کہ سابق سجادہ نشین درگاہ اعلیٰ حضرت مولانا ریحان رضا خان عرف رحمانی میاںؒ ، محترمہ اندرا گاندھی جی کے وقت میں تا حیات ایم ایل سی اتر پردیش و پردیش کانگریس کے سینئر نائب صدر رہ چکے ہیں۔بریلی شریف کی درگاہ اعلیٰ حضرت اور اس خانوادے سے کانگریس اعلیٰ قیادت کا رشتہ کافی پرانا ہے۔