بابری مسجد -اجودھیا تنازع:آج پانچ بجے تک سماعت ہر حال میں مکمل ہوگی:سی جے آّئی
نئی دہلی، 16 اکتوبر (یواین آئی) سپریم کورٹ میں اجودھیا تنازع کی سماعت کے دوران پل پل بدلتے حالات کے درمیان مسلم فریق کے وکیل راجیو دھون نے بدھ کو نقشہ اور دستاویزات پھاڑڈالے ۔
چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس ایس اے بوب ڈے ، جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایس عبدا لنذیر کی آئینی بنچ کے سامنے آل انڈیا ہندو مہاسبھا کے وکیل وکاس کمار سنگھ نے کنال کشور کی کتاب- 'اجودھیا ر ی وزیٹیڈ ' پیش کئے ۔مسٹر دھون نے اس پر اعتراض کیا، اور عدالت سے درخواست کی کہ اس کتاب کو ریکارڈ میں نہیں لایا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کتاب حال ہی میں لکھی گئی ہے اور اسے ثبوت کے طور پر نہیں پیش کیا جا سکتا۔مسٹر سنگھ نے پھر ایک نقشہ کا حوالہ دیا، اور اسے طے ضابطہ کے مطابق مسلم وکیل کو بھی سونپا۔ مسٹر دھون نے اس نقشے کو پھاڑ دیا۔ اس پر چیف جسٹس نے ناراضگی بھرے لہجے میں انہیں کہا“کچھ اور بھی پھاڑ دیجئے ”۔اس پر مسٹر دھون نے اور بھی دستاویزات پھاڑ دئیے ۔چیف جسٹس نے کہا“اگر ایسا ہی چلتا رہا تو ہم اٹھ کر چلے جائیں گے ”۔