نئی دہلی،26اکتوبر/ عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس نے ہفتے کے روز یہاں کہا کہ عالمی وجوہات سے ہندوستانی معیشت متاثر ہورہی ہے لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے متعینہ ہدف پانچ لاکھ ڈالر کی معیشت بہت ہی طاقتور نقطہ نظر ہے ۔ ہندوستان کے دورے پر آنے والے مسٹر مالپاس نے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن سے ملاقات کرنے کے بعد یہاں صحافیوں سے کہا کہ ہندوستان نے بسرعت اصلاحات کی ہیں جس کے سبب آسان کاروبار والے ممالک کی فہرست میں اس کی رینکنگ میں قابل ذکر ہے اصلاح ہوئی ہے اور یہ ابھی 63ویں پائدان پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ شعبے ہیں جن میں اصلاح کی ضرورت ہے ۔ ان میں اصلاحات سے ہندوستان کی رینکنگ مزید بہتر ہوجائے گی۔ انہوں نے ضلعی سطح پر تجارتی عدالتیں بنائے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار سے متعلق مسائل کو نمٹانے میں تیزی آنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی معیشت نے غیر منقولہ جائداد نگرانی کے معاملے میں اچھی ترقی کی ہے اور دیوالیہ پن کے عمل سے بینکنگ ڈھانچے میں زیادہ اصلاح ہونے کی امید ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں بانڈ بازار کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ سرمایہ کاری میں اضافہ ہو۔ عالمی بینک کے صدر نے کہاکہ وزیراعظم نے پانچ لاکھ کروڑڈالر کی معیشت کا ہدف رکھا ہے جو بہت ہی طاقتور ہے اورا س کو معیشت کے میدان میں اختراع سے مدد ملے گی۔ بینکنگ شعبے میں بہتر مظاہرہ کرنے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیربینکنگ مالی کمپنیوں کے ریگولیشن میں اصلاحات کیے جانے کی ضرورت ہے کیونکہ معیشت میں ان کی بھی اہم کردار ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے کمپنی ٹیکس میں کمی کی ہے جس سے عالمی سطح پر اس کی مقابلہ جاتی استعداد بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ اصلاح، اختراع اور سرکاری ڈھانچے میں اصلاح وغیرہ سے ہندوستان تیزی سے ترقی کے راستے پر بڑھ سکتا ہے کیونکہ یہ عالمی وجوہات سے زیادہ متاثر ہے ۔ ہندوستان میں ٹیکنالوجی اور نالج دونوں ہیں اور اس کی بدولت یہ ملک تیزی سے بڑھ سکتا ہے ۔ملک کی ترقی سے متعلق اعداد و شمار کے سلسلے میں اکثر اٹھنے والے سوالات کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ ڈاٹا پروسیسنگ اور اختراع کے ذریعے تجزیہ کیے جانے کی ضرورت ہے ۔مسٹر مالپاس نے بتایا کہ وزیراعظم کے ساتھ انفراسٹرکچر فائنینسنگ، علاقائی رابطہ بالخصوص بین الممالک شاہراہ کے ذریعے سول خدمات، ہندوستان۔ افریقہ کی حصہ داری کی اہمیت، معلومات کی شراکت داری کے لیے مستقبل کے امکانات وغیرہ پر چرچہ کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے بینکنگ علاقے میں کیے گئے اصلاحات اور آئندہ کچھ مہینے میں اس سمت میں کیے جانے والے منصوبوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ نیتی آیوگ کی ٹیم کے ساتھ بھی ان کا اجلاس ہوا ہے جس میں مالی شعبے پر توسیع سے گفتگو کی گئی۔انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کو ان علاقوں میں مدد کرنے کے تئیں پابند عہد ہے تاکہ تیزی سے ترقی ہو سکے اور سب کو اس کا فائدہ مل سکے ۔
ہندوستان کی معیشت عالمی وجوہات سے متاثر ہورہی ہے :عالمی بینک