اجودھیا، 14 اکتوبر (یواین آئی) اجودھیا کی بابری مسجد-رام جنم بھومی اراضی تنازع پر سپریم کورٹ میں سماعت آخری مرحلے میں ہے جبکہ اس کو لے کر اجودھیا میں ماحول کشیدہ ہونے کے خدشات کو لے کر یہاں 10 دسمبر تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے ۔سپریم کورٹ میں بابری مسجد -رام جنم بھومی اراضی تنازعہ پر سماعت 18 اکتوبر کو مکمل ہو رہی ہے ۔ ایسے میں سمجھا جا رہا ہے کہ اس پر فیصلہ جلد آ سکتا ہے ۔
سپریم کورٹ میں مندر -مسجد تنازعہ کی سماعت کے بعد ممکنہ فیصلہ کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ انوج کمار جھا نے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے اوریہ 10 دسمبر تک نافذ رہے گی۔ لا اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنے کے لئے حکم نافذ ہونے کے ساتھ یہاں پر اب کئی بندشیں بھی م ¶ثر ہو گئی ہیں۔ ان کی خلاف ورزی مجرمانہ ایکٹ میں آئے گا۔سرکاری ذرائع نے آج یہاں کہا کہ مجسٹریٹ کی اجازت کے بغیر پٹاخوں کی فروخت نہیں ہوگی اور نہ کسی فلم کی شوٹنگ کی جا سکے گ ¸ ۔اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد ہوگی۔ ڈرون کی پرواز پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے ۔ اجودھیا میں چودہ کوسی اور پانچ کوسی پریکرما 5 نومبر سے شروع ہو رہے ہیں۔ پریکرما کے علاقے بھی پابندی کے دائرے میں رہیں گے ۔ سرکاری علاقہ میں کشتی رانی پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے ۔