کیرالا کے گورنر جناب عارف محمد خان مرکز الثقافة السنیہ میں منعقدہ گلابی شام اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ۔
کالی کٹ کیرالا کے گورنر جناب عارف خان نے مرکز الثقافة السنیہ میں منعقدہ گلابی شام اجلاس کے موقع پر مرکز گرین کیمپنگ کے تحت ون ملین شجرکاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہاکہ ایک مضبوط قوم کی تشکیل اورایک پائیدار معاشرہ کا حصول بیحد ضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ خوشگوار فضا اور اچھے ماحول کو قوم اور معاشرہ کی ضرورت ہے ۔گورنر نے کہاکہ اسلام نے علم کے حصول کو ترجیح اول میں رکھا ہے ۔کیرالا کا تعلیمی ماحول پورے ملک کے لئے رول ماڈل ہے ۔اس موقع پر گورنر نے ڈیبیٹ سیشن کے ذریعہ طلبہ کے سوالات کا جواب بھی دیا ۔عارف خان نے مرکز الثقافة کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ شیخ ابوبکر نے اتنے قلیل مدت میں دینی وعصری تعلیم کا حسین سنگم قائم کیا اور ہزاروں فارغ شدہ ملک وبیرون ممالک میں ملی ومذہبی فریضہ انجام دے رہے ہیں ۔اس موقع پر گورنر کے ہاتھوں ۲،۳،۴اپریل 2020میں ہونے مرکز عالمی کانفرنس کا لوگو ریلیزنگ بھی عمل میں آیا ۔قبل ازیں اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا،بعدہ خیر مقدمی کلمات جامعہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری نے پیش کیا۔اجلاس سے صدارتی خطاب میں شیخ ابوبکر احمد نے معزز مہمان گورنر کی آمد کو قابل فخر بتایا۔شیخ نے کہاکہ کیرل میں علی گڑھ یونیورسٹی آف کیمپ کی مالی حالت نہایت ہی خستہ ہے ،ضرورت ہے اسے مرکزی حکومت مالی تعاون فراہم کرکے تعلیمی ترقی میں اہم رول ادا کرے ۔
پروگرام کی سرپرستی سید زین العابدین بافقیہ ،اورڈاکٹر حسین ثقافی ،ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری ،سی محمد فیضی نے بھی خطاب کیا۔