مختار عباس نقوی نے کہا ہنر ہاٹ کے ذریعے لاکھوں افراد کو روزگار ملے گا


نئی دہلی،22 اکتوبر (ایس ایم نیوز) اقلیتی اُمور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج نئی دہلی میں ایک بیان میں کہا کہ حکومت اگلے پانچ سالوں میں ہنرہاٹ کے ذریعے لاکھوں ہنرمندوں، دستکاروں اور روایتی ماہر باورچیوں کو روزگار اور روزگار کے مواقع فراہم کرے گی۔مسٹر نقوی نے آج کہا کہ اگلے ہنرہاٹ کا اہتمام یکم سے 10 نومبر 2019 کو ، اترپردیش کے پریاگ راج میں نارتھ سینٹرل زون کلچرل سینٹر میں کیا جائیگا جہاں ملک کے کونے کونے سے خواتین ہنرمندوں کی ایک بڑی تعداد سمیت 300 سے زیادہ ماسٹر ہنرمند اور ماہر باورچیوں کا گروپ شرکت کریگا ۔ تمام ہنرہاٹ 2019 اور 2020 میں منعقد کیے جائیں گے اور ان کاموضوع ایک ”بھارت شریسٹھ بھارت“ ہوگا۔مسٹرنقوی نے کہا کہ ماسٹر ہنرمندوں کو روزگار اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے ہنرہاٹ نے خود کو ایکمو ¿ثر پروگرام کے طور پر ثابت کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈھائی لاکھ سے زیادہ ماسٹر ہنرمندوں ، دستکاروں اور ماہر باورچیوں کو گزشتہ تین سال میں نہ صرف روزگار فراہم کیا گیا ہے بلکہ انہیں روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ ان میں خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے ۔مسٹر نقوی نے کہا کہ اقلیتی اُمور کی وزارت نے ملک بھر میں اگلے پانچ سال میں تقریباً 100 ہنرہاٹ کے اہتمام کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ماسٹر ہنرمند افراد اور ماہر باورچیوں کو روزگا ر کے علاوہ مارکٹ فراہم کی جاسکے اور روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں دلّی گروگرام ، ممبئی ، بنگلورو ، چنئی ، کولکاتا، لکھنو ¿ ، چنڈی گڑھ، امرتسر ، جموں ، شملہ ، گوا، کوچی، گوہاٹی، رانچی، بھوبنیشور، اجمیر اور دیگر مقامات میں ہنرہاٹ کا اہتمام کیا جائیگا۔مسٹر نقوی نے کہا کہ ہنرہاٹ میں شرکت کرنے والے دستکاروں، ہنرمندوں اور ماہر باورچیوں کو بااختیار بنانے کے علاوہ ان ہنرمندوں کے ساتھ وابستہ کم از کم 40 سے 50 افراد کوبھی ہنرہاٹ کے ذریعے مالی طور سے فائدہ ہوا ہے ۔ یہ ہنرمند افراد ہنر ہاٹ کے ذریعے اپنی گھریلو مصنوعات کے لئے قومی اور بین الاقوامی بازار حاصل کرتے ہیں۔مسٹر نقوی نے کہا کہ اقلیتی اُمور کی وزارت کی جانب سے ملک بھر میں لگائے جارہے ہنرہاٹ ماسٹر ہنرمند افراد اور دستکاروں کیلئے روزگار کے تبادلے اور بااختیار بنانے کا ذریعہ ثابت ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہنرہاٹ میک اِن انڈیا ،اسٹینڈ اپ انڈیا اور اسٹارٹ اپ انڈیا کے وزیراعظم کے عزم کو پورا کرنے کیلئے ایک قابل بھروسہ برانڈ بن گیا ہے ۔ ہنرہاٹ ایک بھارت شریسٹھ بھارت کے عزم کو بھی مستحکم کررہا ہے ۔مسٹر نقوی نے کہا کہ پریاگ راج میں منعقد ہونے والے ہنرہاٹ میں ہنرمند افراد آسام سے ہاتھ کے بنے نایاب ساز وسامان مثلاًگنّے ،بانس ، جوٹ سے تیارہ شدہ مصنوعات، اترپردیش کی وارانسی سلک ، لکھنوی چکن کاری، کوزہ گری، کانچ کے سامان، چمڑا،ماربل مصنوعات ، شمال مشرقی خطے سے روایتی دستکاری ، گجرات سے اجرک، بندھیج، مٹی کے سامان اور تانبے کی مصنوعات، آندھراپردیش سے کلمکاری اور منگل گیری، راجستھان سے سنگ مرمر سے تیار شدہ نوادرات، بہار سے مدھوبنی پینٹنگ، ہماچل پردیش اور کرناٹک سے لکڑی کی مصنوعات، مدھیہ پردیش سے بلاک پرنٹ، پڈوچیری سے زیورات اور جواہرات، تملناڈو سے زردوزی اور سندل کی لکڑی کی مصنوعات، مغربی بنگال سے ہاتھ کی زردوزی کی مصنوعات ، جموں وکشمیر سے نایاب آیورویدک جڑی بوٹیاں لے کر آئیں گے ۔ہنرہاٹ میں آنے والے افراد ملک کے ہر ایک کونے سے روایتی ذائقے دار کھانے سے بھی لطف اندوز ہوں گے ۔اس کے علاوہ ہنرہاٹ میں آنے والے افراد کیلئے مشہور ومعروف فنکاروں کے ذریعے پیش کیے جانے والے روایتی ثقافتی پروگرام قوالی ، صوفی موسیقی، شاعری اور دیگر فنون توجہ کے اہم مرکز ہوں گے ۔