اترپردیش میں گنڈا راج ؟


شاملی میں وکیل کا ، پریاگ راج میں کلرک کاگولی مار کر قتل
شاملی:24 اکتوبر(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع شاملی کے آدرش منڈی علاقے میں بائیک سوار حملہ آوروں نے ایک وکیل کو گولی مار کر قتل کردیا۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اجے کمار نے جمعرات کو بتایا کہ آدرش منڈے علاقے میں سکہ باشندہ وکیل گلزار کیرانہ عدالت میں پریکٹس کرتا تھا۔بدھ کی رات تقریبا آٹھ بجے گلزار اپنے منشی سچن کے ساتھ بائیک پر عدالت سے گھر جارہی تھا کہ راستے میں دہلی سہارنپور شاہراہ پر آدرش منڈی علاقے میں گنگا امرت اسپتال کے نزدیک موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے بائیک کو گرا دیا اور منشی کو اپنے قبضے میں لے کر گلزار کو گولی ماردی جس سے اس کی موت ہوگئی۔اطلاع ملتے ہی اڈیشنل ایس پی راجیش کمار سریواستو نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔پولیس نے واردات کے تھوڑی دیر بعد ہی اس کا خلاصہ بھی کردیا۔مسٹر کمار نے بتایا کہ گلزار (35) کا قتل اس کے بھائی استخار کی بیوی کے اشارے میں کیا گیا ہے ۔ مسٹر کمار کے مطابق استخار کی بیوی نے گھریلو تنازع میں گلزار کا قتل کرایا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ استخار نے اپنی بیوی اور دوسالوں سمیت دیگر افراد کے کلاف نامزدرپورٹ درج کرائی ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیق شروع کردی ہے ۔پولیس مفرورملزموں کو پوری سرگرمی کے ساتھ تلاش کررہی ہے ۔دوسری جانب پریاگ راج میں کلرک کا گولی مار کر قتل ،اترپردیش کے ضلع بریاگ راج کے سوراں علاقے میں موٹرسائیکل سوار بدمعاشوں نے انکم ٹیکس میں کام کرنے والے ایک کلرک کی گولی مار کر قتل کردیا۔پولیس ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ شیوکٹی تھانہ علاقے کے گوندپور باشندہ سنجے کمار(24) سول لائنس واقع انکم ٹیکس آفس میں کلر کے عہدے پر تعینات تھا۔ وہ بدھ کی رات اپنے ایک رشتے دار کے یہاں تیرہویں کی تقریب سے موٹر سائیکل سے اپنے گھر واپس لوٹ رہا تھا۔ اس درمیان بدمعاشوں نے سورا ¶ں تھانہ کے چالیس نمبر گمٹی کے نزدیک گولی مار دی اور فرار ہوگئے ۔ انہیں ایس آر این اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔کمار مستقل طور سے مرزا پور کا رہنے والا تھا۔پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر درج کر کے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔