اعظم گڑھ میں ایک نوجوان کا قتل،الفلاح فرنٹ کے صدر اور راشٹریہ علماء کونسل کے رہنماؤں کی مقتول کے اہل خانہ سے ملاقات،الفلاح فرنٹ نے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔
متاثرہ خاندان کو انصاف ملنا چاہئے اور کوئی بھی بےگناہن ہ پھنسایا: ذاکر حسین
اعظم گڑھ ، 17 اکتوبر (پریس نوٹ) اعظم گڑھ کے گاؤں سہریہ میں گذشتہ رات 35 سالہ کلیم احمد نامی نوجوان کو دو بائکال سوارنے گولی مار کر ہلاک کردیا ۔الفلاح فرنٹ کے صدر ذاکر حسین نے مقتول کے اہل خانہ اور متوفی سے ملاقات کر مقتول کے والد کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائ۔اس موقع پر ذاکر حسین کے ہمراہ راشٹریہ علماء کونسل نظام آباد اسمبلی حلقہ کے عارف رشادی موجود تھے۔تفصیلات کے مطابق نظام آباد پولیس اسٹیشن کے علاقے سہریہ موڑ میں واقع گیٹ کے قریب بدھ کی رات نو بجے کے لگ بھگ دو افراد،جوموٹرسائیکل سوار تھے ، فائرنگ کر کے کلیم۔ احمد کو ہلاک کر دیا،اور موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے موقع پرپہنچ کر تفتیش کر رہی ہے۔ سہریہ گاؤں موڑ کے گیٹ پر 35 سالہ کلیم احمد ولد محمد حقیق رہائشی سہریہ گاؤں سےبدھ کی رات وہ اپنی دکان بند کرنے کی تیاری کر رہا تھا،اسی اثناء میں موٹرسائیکل سوار 2 بدمعاش آئے اور کلیم احمد سےپان مانگا اس کے بعد بدمعاشوں نے گولی مار دی اورکلیم احمد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔اس کے بعدبدمعاش موٹر سائیکل سے پھریہا کی طرف بھاگ گئے۔گولی کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ موقع پرپہنچ گئے۔ نظام آباد پولیس اسٹیشن آفیسر دنیش کمار سنگھ فوری طور پر موقع پر پہنچے۔مقتول کے والد کی تحریر پر کچھ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ پولیس انہیں تحویل میں لیکر پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔الفلاح فرنٹ صدر اکر حسین نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ متاثرہ افراد کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے اور کوئی بھی بے گناہ نہ پھنسایاجائے۔