دہلی میں آج سے خواتین مفت سفر کرسکیں گی: اروند کیجریوال 


 نئی دہلی، 28 اکتوبر( ایس ایم نیوز)دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے خواتین کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک بڑا اعلان کیا ہے ۔ کیجریوال نے کہاکہ دہلی کے دو کروڑ لوگ میرے لئے ایک کنبے کی طرح ہیں۔ دہلی کے وزیر اعلی ہونے کی وجہ سے میں اس خاندان کے ایک بڑے بیٹے کی طرح ہوں۔ اسی وجہ سے دہلی میں خواتین کی حفاظت کے تئیں میں ہمیشہ فکر مند رہتا ہوں۔ خواتین بسوں میں بڑی تعداد میں سفر کرتی ہیں۔ اس دوران ہم نے انہیں محفوظ سفر کے لئے 34 سو بس مارشل مقرر کیے تھے ۔ اپنے کام اور ان کے محفوظ سفر کی وجہ سے بہت سارے لوگوں نے مجھ سے درخواست کی تھی کہ تمام بسوں میں بس مارشل مقرر کیے جائیں۔ جس کے بعد اب دہلی حکومت نے تمام بسوں میں بس مارشل کی تقرری کرنے جارہی ہے۔ منگل سے تمام بسوں میں تمام شفٹوں میں 13 ہزار بس مارشل مقرر کیے جائیں گے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے یہ بات تیاگراج اسٹیڈیم میں کہی۔ وہ بس مارشل کو تقرری کی ترغیب دینے پہنچے تھے۔



انہوں نے بس مارشل سے کہا کہ بس میں موجود میری بہنوں، ماوں اور بیٹیوں کی حفاظت کی ذمہ داری اب آپ کے ہاتھ میں ہے۔ ایک بہن بھائی کی طرح اب ہمیں بھی ایک دوسرے سے ملنا اور ان کی حفاظت کرنی ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلی نے کہا کہ یہ بس مارشل بس میں ہر قسم کی ایمر جنسی میں اپنی خدمات دیں گے۔ یہ مارشل بس میں بیمار لوگوں کی بھی مدد گار ثابت ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 3400 مارشل اچیورز کے ساتھ بھی کام کرنا ہوگا تاکہ دہلی کے عوام ہم پر فخر محسوس کرسکیں۔ دہلی کے دو کروڑ لوگ میرے کنبے کی طرح ہیں ، اور مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں دہلی حکومت کی کاوشوں کی وجہ سے دہلی کے عوام دہلی پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ میں اس خاندان کے ایک بڑے بیٹے کی طرح ہوں اور میرا فرض ہے کہ اپنے گھر والوں کے ہر فرد کی دیکھ بھال کروں۔ میرا فرض ہے کہ میں ہر فرد کو 24 گھنٹے 200 یونٹ تک مفت بجلی ملتی رہے ،اور بزرگ تیرتھ یاترا پر جاتے رہیں ۔
 وزیر اعلی اروند کیجریوال نے مارشلز کی ہمت افزائی کرتے ہوئے کہاکہ میں ان کی حوصلہ افزائی کرنے آیا تھا ، لیکن آج میں نے جو توانائی ان میں دیکھی ہے ، مجھے نہیں لگتا کہ مجھے کچھ بھی کہنے کی ضرورت ہے۔ کل سے دہلی میں خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے دہلی حکومت کے ذریعہ بس مارشل کو تعینات کیا جائے گا۔ مجھے خوشی ہے کہ دہلی دنیا کا واحد شہر ہوگا جہاں ایک دن میں اتنی بڑی تعداد میں بس مارشل تعینات کئے جائیںگے۔ پہلے ہی 3400 بس مارشل کام کر رہے ہیں اور کل سے 13000 بس مارشل بسوں میں تعینات ہوں گے۔ 3400 بس مارشل نے اپنی ذمہ داری پوری ذمہ داری اور سربلندی کے ساتھ ادا کی ہے۔ اسی وجہ سے لوگوں نے مطالبہ کیا کہ مارشل کو دوسری بسوں میں بھی مقرر کیا جائے۔ اسی لئے تمام بسوں میں مارشل مقرر کیے جارہے ہیں آج سے بسوں میں خواتین کے لئے مفت سفر کا آغاز دہلی کے ڈی ٹی سی اور کلسٹر اسکیم کی تمام بسوں میں آج سے خواتین کے لئے مفت سفر شروع ہو جائے گا ۔ ان بسوں میں خواتین کے سفر کو محفوظ بنانے کے لئے 13 ہزار بس مارشل مقرر کیے گئے ہیں۔