نئی دہلی ،16اکتوبر(یواین آئی)سپریم کورٹ نے اجودھیا میں بابری مسجد ۔رام جنم بھومی تنازعہ میں بدھ کے روز فیصلہ محفوظ کرلیا۔مسلم فریق کی طرف سے سینئر وکیل راجیودھون کے 'مولڈنگ آف ریلیف 'پر اپنی جرح پوری کرنے کے ساتھ ہی چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی پانچ رکنی آئینی بنچ میں سماعت مکمل ہوئی اور عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔اس سے قبل ہندوفریق کی طرف سے مسٹر سی ایس ویدیہ ناتھ ،رنجیت کمار اور سشیل جین نے دلائل پیش کیے ۔اس کے بعد مسٹر دھون نے اپنی جرح مکمل کی ۔اجودھیا معاملہ کی سماعت 40دن جاری رہی ،جو عدالت کی تاریخ میں دوسری سب سے طویل سماعت ہے ۔
اجودھیاتنازعہ :سماعت مکمل ،فیصلہ محفوظ