بی جے پی کے لیڈران اور بجلی کمپنیوں کے مابین خفیہ معاہدہ ہوا ہے: سنجے سنگھ 

 


نئی دہلی ، 22 اکتوبر (ایس ایم نیوز) عام آدمی پارٹی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ، عآپ کے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ جب سے بی جے پی رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ وجے گوئل جی نے ایک بیان دیا ہے کہ اگر دہلی میں بی جے پی کی حکومت بنی تو دہلی کے غریب عوام کی 200 یونٹ مفت بجلی اور 400 یونٹ آدھے بجلی بل کو ختم کردے گی ، اس کے بعد سے دہلی کے عوام میں ایک عجیب الجھن ہے اور بی جے پی سے خفا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف دہلی کی کیجریوال حکومت دہلی کے عوام کو 200 یونٹ تک مفت بجلی اور 400 یونٹ تک آدھی قیمت پر بجلی فراہم کررہی ہے ، جس کی وجہ سے دہلی کے لاکھوں خاندان آج فائدہ اٹھا رہے ہیں ، جس کی وجہ سے دہلی کے لاکھوں غریب خاندان پیسہ بچ رہا ہے ، جسے وہ گھر کے دوسرے کاموں میں استعمال کررہے ہیں۔ دوسری طرف ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈران کھلے عام اعلان کررہے ہیں کہ اگر بی جے پی کی حکومت دہلی میں آتی ہے تو ، بی جے پی لوگوں کو یہ فائدہ ختم کردے گی۔ اس الجھن کو دور کرنے کے لئے میں نے مرکزی وزیر اور بی جے پی کے دہلی ریاست کے انچارج پرکاش جاوڈیکر کو خط لکھا ہے ، کچھ سوالات پوچھے ہیں ۔ سنجے سنگھ نے پوچھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی دہلی میں 200 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنے کے فیصلے کو ختم کرنا کیوں چاہتی ہے؟ آ پ ہلی کے عوام کو دی جانے والی امداد کو 400 یونٹ تک نصف قیمت میں چھوٹ ختم کیوں ختم کرنا چاہتے ہیں؟ انہوں نے یہ پوچھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماو ¿ں اور بجلی کمپنیوں کے مابین کیا خفیہ معاہدہ ہوا ہے؟ براہ کرم عوام کو بتائیں۔ انہوں نے یہ بھی سوال کیا کہ کیا بی جے پی دیگر مرکزی حکمرانی والی ریاستوں کی طرح دہلی میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عام آدمی کی راحت کو ختم کرے گی؟ اگر نہیں تو ، بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں میں 200 یونٹ تک بجلی کب مفت ہوگی؟ سنجے سنگھ نے مزید کہا کہ آج دہلی کے لوگ بی جے پی کے اس بیان سے سخت مایوس اور خفا ہیں ، لوگوں کے ذہنوں میں بی جے پی کے خلاف سخت غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک رکن پارلیمنٹ سالانہ 50 ہزار یونٹ مفت بجلی حاصل کرسکتے ہے تو پھر ایک غریب شخص کو 2400 یونٹ مفت بجلی کیوں نہیں دی جاسکتی؟ سنجے سنگھ نے کہا کہ آج جب ملک کی تمام ریاستوں میں بجلی کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں ، ایسی صورتحال میں بھی وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی کے غریب عوام کو 200 یونٹ تک مفت بجلی اور آدھی قیمت میں 400 یونٹ تک بجلی مہیا کی ہے۔ ایک تاریخی قدم اٹھایا ہے ، بھارتیہ جنتا پارٹی کیوں اسے ختم کرنا چاہتی ہے؟ اگر دہلی میں ایک دیانت دار حکومت بجلی کی قیمتوں کو آدھے کر سکتی ہے تو پھر بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں میں ایسا کیوں ممکن نہیں ہے۔