لندن میں ٹرک کنٹینر سے 39افراد کی لاشیں برآمد


لندن ، 23 اکتوبر (یو این آئی) برطانوی پولیس نے مشرقی لندن کے ایک صنعتی علاقے میں ٹرک کنٹینر سے 39 لاشیں برآمد کرکے اس معاملے میں ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے ۔پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ اس معاملے میں قتل کے الزام میں شمالی آئرلینڈ کے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ٹرک بلغاریہ سے آکر ویلس میں ہولی ہیڈ کے راستے داخل ہوا ہوگا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ اینڈریو مرینر نے بتایا کہ اس 25 سالہ ڈرائیور کو اس معاملے میں قتل کے شبہے کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے اور لاشوں کی شناخت کی جا رہی ہے اور اس معاملے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے ۔